سرینگر /کے این ایس /12اپریل . جموں و کشمیر میں جاری آپریشنز اور دہشت گردانہ حملوں کے درمیان، فوج نے ہفتہ کو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں "ملی ٹینٹوںکے خاتمے تک” اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔کشمیرنیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق کشتواڑ-ڈوڈہ ا رامبن رینج کےڈائریکٹر جنرل شریدھر پاٹل نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا، "جب تک دہشت گردوں کو ختم نہیں کیا جاتا، آپریشن جاری رہے گا۔ علاقے کے لوگوں نے سیکورٹی فورسز کو مکمل تعاون دیا ہے۔ یہ آپریشن سیکورٹی فورسز کی اچھی تال میل کو ظاہر کرتے ہیں۔”ہفتہ کے روز، کشتواڑ میں سیکورٹی فورسز نے کل 3 پاکستانی دہشت گردوں مار گرایا ہے جس میں سنیچر کے روز دو جبکہ جمعہ کے روز ایک ملی ٹینٹ مارا گیا ہے۔5 سیکٹر آسام رائفلز کے کمانڈر بریگیڈیئر جے بی ایس راٹھی نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران حقیقی وقت کی نگرانی کے لیے UAVS اور ڈرون کا استعمال کیا۔بریگیڈیئر نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا، "9 اپریل کو، ہندوستانی فوج، جموںو کشمیر پولیس CRPF نے سرچ آپریشن شروع کیا، اس کے نتیجے میں ہونے والی فائرنگ میں تین دہشت گرد مارے گئے۔اس آپریشن نے ہندوستانی فوج اور جموںو پولیس، خاص طور پر SOG کے درمیان ہموار کوآرڈینیشن کو بھی سامنے لایا۔ علاقے کی حقیقی وقت کی نگرانی کرنے کے لئے ہندوستانی فضائیہ کی مدد سے اسپیشل فورسز کے لحاظ سے تیزی سے کمک تعینات کی گئی،” بریگیڈیئر نے مزید کہا۔سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان گزشتہ 4 روز سے آپریشن اور فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔