سرینگر /شمالی کشمیر کے ہندوارہ مین ایک کالج گاڑی حادثے کی شکار ہوئی ہے جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار15طالب علم شدید زکمی ہوئے ہیں جن جہاں بعد میں 2زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھے ہیں جبکہ باقی 30کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں معمولی چوٹین آنے والوں کو ہسپتال سے رخصت کیا گیا ہے جبکہ باقی طلباءہسپتال میں زیر علاج ہے۔ اس دوران جمو و کشمیرکے ایل جی منوج سنہا، وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ اور وزیر رتعلیم سکینہ ایتو نے واقعے پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کی ہے ۔پولیس نے واقعے کے حوالے سے ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔کشمیرنیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق ضلع کپوارہ کے ہندواڑہ کے ووڈ پورہ علاقے میں سنیچر کی صبح پکنک کے لئے جاری کالج بس کو حادثہ پیش آنے کے بعد 2طالب علم لقمہ جبکہ 28دیگر زخمی ہو گئے۔حکام نے بتایا کہ ایک بس جس کا رجسٹریشن نمبر JK09-6733 طلباءکو پکنک کے لیے لے جا رہی تھی جو ڈرائیور کے قابو سے باہرہو کر پلٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار30بچے شدید زخمی ہوئے جن کو فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں پہلے ایک طالبہ عائشہ رشیددختر عبد الرشیدگنائی ساکن سوگام ہسپتال پہنچانے سے قبل ہی لقمہ اجل بن گئی تھی جبکہ دوسری طالبہ میمونہ اختر ساکن سوگام سکمز سرینگر میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھی ہے۔ جبکہ 28دیگر طلباءمختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہے ۔ واقعے کے بعدپولیس اور مقامی لوگ امدادی کارروائیوں کے لیے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔اس حادثے کے بعد پورے علاقے میں صف ماتم کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ ایل جی منوج سنہا جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اس واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا، جس میں دو افراد ہلاک اور 28 دیگر زخمی ہوئے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر جاتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا غم کی اس گھڑی میں ان کے اہل خانہ سے میری گہری تعزیت ہے۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔”وزیر اعلیٰ نے یہ بھی یقین دلایا کہ حکومت صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور متعلقہ حکام کو تمام ضروری طبی اور لاجسٹک مدد فراہم کرنے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ادھر وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے بھی اس واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے بچوں کے والدین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے ۔دریں اثنا، ڈپٹی کمشنر کپوارہ، آیوشی سودان نے وودھ پورہ میں المناک بس حادثے کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے جی ایم سی ہندواڑہ کا دورہ کیا۔دورے کے دوران ڈی سی نے زخمی طلباءاور ہسپتال کے عملے سے بات چیت کی اور انہیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔