ترال // جامعة الاخلاص ترال (زیر انتظام اخلاص ٹرسٹ ترال) کے اہتمام سے آج یعنٰی 15اپریل 2025ءبروز منگلوار کو ایک منفرد حج تربیتی پروگرام کا انعقاد اخلاص بلڈنگ کے صدیقی ہال میں صبح 9بجے سے کیا گیا۔پروگرام میں کثیر تعداد میں عازمین حج خصوصاً ترال اور اونتی پورہ علاقوں سے وابستہ عازمین نے شرکت کی۔ پروگرام میں مرد اور خواتین عازمین حضرات نے شرکت کی ۔تربیتی پروگرام Audio Visualطریقہ کار سے انجام دیا گیا ۔ خیال رہے پروگرام کے ترتیب کار مشہور معالج و سماجی کارکن اور اخلاص ٹرسٹ ترال کے بانی و چیئرمین ڈاکٹر نثار احمد بٹ ترالی نے حسب سابق منفردانداز میں projector کے ذریعے عازمین کو خصوصی ٹریننگ دی۔ ڈاکٹر صاحب نے ویڈیوز اور تصاویر بھی پیش کی ہیں۔پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے فرائض توفیق عمر نے انجام دیے۔ اس کے بعد جامعة الاخلاص کے ہی ایک ہونہار طالب علم نے اپنی شیریں آواز میں نعت مقبول رسول ﷺ پیش کیا۔ اس کے فوراً بعد ہی تربیت کار ڈاکٹر نثار احمد بٹ ترالی نے حج کے احکام و فرائض ، آداب و شرائط، فضائل و مسائل، ارکان و مناسک،مسنون اعمال، تاریخ و آثار ، مقاماتِ مقدسہ اور دیگر معلومات سے متعلق خصوصی بیان پیش کیا۔ڈاکٹر صاحب نے مراحلِ سفر حج کو لے کر Projector پرویڈیوز اور رنگین تصاویر کے ساتھ عازمین کو جانکاری پیش کی۔ پروگرام 5بجے اختتام کو پہنچا۔کھانے پینے کا بھی انتظام رکھا گیا تھا۔پروگرام میں شریک عازمین حج اور اخلاص ٹیم و دیگر رضا کار عملہ نے صدیقی ہال (اخلاص ہال) میں نماز ظہر اور نماز عصر انجام دی ۔پروگرام میں شریک تمام لوگوں نے تربیت کار اور اخلاص ٹرسٹ ترال کے چیئرمین ڈاکٹر نثار احمد بٹ ترالی کی کاوشوں کو سراہا اور اخلاص کے ساتھ خیر سگالی کے پیغامات ریکارڈ کیے۔ اخلاص ٹیم تمام شرکاءبشمول رضاکار عملہ، پرنٹ اور الیکٹرانک شعبہ سے وابسطہ افراد اور دیگر عملہ کااس پروگرام کو کامیاب بنانے پر شکریہ ادا کرتا ہے۔خیال رہے ڈاکٹر صاحب نے حج اور فرائض حج اور عمرہ و دیگر اہم احکامات کو لے کر کتابوں مع رنگین تصاویر”آئینہ حج مبرور©©” اور "آئینہ عمرہ© "کی تحقیق، ترتیب و تدوین کی۔ "آئینہ حج مبرور” حج و عمرہ کو لے کر اب تک کی سب سے بڑی اور جامع کتاب ہے ، جسکی ر سم رونمائی حال ہی میں اخلاص ٹرسٹ ترال کے صدیقی ہال میں انجام دی گئی ۔