جموں/15اپریل2025ئلیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج پیڈیاٹرک ایجوکیشن نیٹ ورک کے آن لائن پورٹل کا آغاز کیاجو ایک مفت رسائی ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جسے معروف ماہر امراض اَطفال اور ماہر تعلیم ڈاکٹر سورج گپتے نے تیار کیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے ڈاکٹر سورج گپتے اور اِس اَقدام سے وابستہ تما م اَفراد کو مُبارک باد دی جس کا مقصد بچوں کی صحت نگہداشت معلومات، طب کے پیشہ ور اَفراد، طلبا¿ اور اِداروں کو جدید، مستند اور قابلِ اعتماد تعلیمی مواد فراہم کرنا ہے۔پیڈیاٹرک ایجوکیشن نیٹ ورک ایک جامع اور اِستعمال میں آسان پورٹل ہے جو بچوں کی صحت کے بارے میں معلومات کا مرکزی مرکز بننے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ اِس میں لیکچرز، کلینیکل رہنما اصول، کیس سٹیڈیز، انٹرایکٹو ماڈیولز اور ماہرین کی آرا¿ جیسا وسیع مواد موجود ہے اور یہ تمام مواد تمام طب کے پیشہ ور اَفراد، طلبا¿ اور اِداروں کے لئے مفت دستیاب ہے۔یہ پورٹل https://drsurajgupte.com/طبی تعلیم میں جغرافیائی اور تعلیمی خلا کو پُرکرنے کی ایک کوشش ہے۔راج بھون میں منعقدہ اِفتتاحی تقریب میں متعدد معروف ماہرین صحت، سابق پروفیسرز، سینئر ماہر اطفال اور ممتاز شہریوں نے شرکت کی جن میں ڈاکٹر سنجیو کے ڈِگرا، ڈاکٹر اشوک گپتا، ڈاکٹر گھنشیام سینی، ڈاکٹر سنیل دت شرما، ڈاکٹر کیول سمنوترا اور ڈاکٹر گوتم گوئل شامل تھے۔ اِس کے علاوہ شری راکیش گپتا (سابق صدر سی سی آئی جموں)، سبھاش گپتے، شما بخشی، راجندر گپتے اور شری رابن بخشی بھی موجود تھے جو پیڈیاٹرک ایجوکیشن نیٹ ورک فاو¿نڈیشن کے اَراکین ہیں۔