جموں/15اپریل2025ئ وزیر برائے صحت و طبی تعلیم، سماجی بہبود اور تعلیم سکینہ اِیتو نے آج سول سیکرٹریٹ میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی جس میں جموں و کشمیر میں سکول اور کالج کے طلبا¿ کی حفاظت اور سلامتی کے لئے موجودہ ٹریفک قوانین کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ایجوکیشن شانت منو، سیکرٹری صحت ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ نیرج کمار، ڈِی آئی جی ٹریفک جموں،سپیشل سیکرٹری سکول ایجوکیشن، ٹرانسپورٹ کمشنر، ڈائریکٹر کالجز، ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر و جموں، آر ٹی اوز اور دیگر اَفسران نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ یا ذاتی طور پر شرکت کی۔دورانِ میٹنگ وزیر موصوفہ نے ٹریفک قوانین کے متعدد پہلوﺅں کا جائزہ لیا جس میں ڈرائیونگ لائسنس، فٹنس سر ٹیفکیٹ، سکول و کالج بسوں کی دستاویزات، اوورلوڈِنگ کی روکتھام، سی سی ٹی وِی کیمرے اور فائر سیفٹی ٹولز کی تنصیب اور طلبا¿ کے لئے حفاظتی پروٹوکول کو بڑھانے کے لئے دیگر اَقدامات شامل ہیں۔اُنہوں نے تمام سکول بسوں بشمول پرائیویٹ بسوں میں سی سی ٹی وی کی تنصیب کی سخت ہدایت دی۔ اُنہوں نے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد، سکول، ٹرانسپورٹ اور پولیس محکموں کے درمیان مو¿ثر رابطہ اور ہم آہنگی پر زور دیا تاکہ طلبا¿ کے لئے محفوظ ماحول یقینی بنایا جا سکے۔سکینہ اِیتو نے اوور سپیڈنگ، شراب نوشی کے بعد ڈرائیونگ، لائسنس کی خلاف ورزیوں کے خلاف مو¿ثر کارروائی کرنے اور نوجوانوں میں سٹنٹ بائیکنگ و خطرناک ڈرائیونگ کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دی۔ اُنہوں نے ایسے معاملات میں والدین کو بھی جوابدہ ٹھہرانے کو کہا۔