کشمیر ٹرین کے افتاح میںپھر تاخیر ، افتتاح کے لیے جلد ہوگا نئی تاریخ کا اعلان
سرینگر /جموںو کشمیر میں خراب موسم کے پیش نظرپھر وندے بھارت ٹرین کے افتتاح میں پھر ایک بار مقررہ تاریخ موخرہوا ۔وزیر اعظم نرندر مودی کو19تاریخ کو اس اہم ریل کا افتاح کرنا تھا کو پہلے اور آج خراب موسم کے پیش نظر ملتوی کرنا پڑا۔کشمیرنیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق کشمیر کے لیے عرصہ دراز سے انتظار کی جا رہی پہلی ڈائریکٹ وندے بھارت ریل سروسز ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہو گئی، کیونکہ وزیر اعظم نریندر مودی کا مجوزہ دورہ جموں ”خراب موسم کی پیش گوئی“ کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔ یہ اطلاع منگل کی شام ایک اعلیٰ ریلوے افسر نے دی۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم کو 19اپریل کو کٹرہ سے سرینگر کے لیے پہلی وندے بھارت ٹرین کا افتتاح کرنا تھا، جس کی اطلاع پی ایم او دفتر نے یوٹی حکومت اور ریلوے انتظامیہ کو دی تھی۔چیف ایریا منیجرکشمیر، ثاقب یوسف یتو نے بتایا کی کہ وزیر اعظم کا دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے، تاہم افتتاح کے لیے نئی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی ہے۔ ریلوے بورڈ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر دلیپ کمار نے کہا: ”خراب موسم کی پیش گوئی کے باعث USBRL کے افتتاحی پروگرام کو چند دنوں کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔“ادھر، محکمہ موسمیات کے مطابق 16 سے 20 اپریل کے دوران مغربی ہمالیائی خطے میں ایک شدید ویسٹرن ڈسٹربنس اثر انداز ہونے کا امکان ہے، جس کی شدت 18 اور 19 اپریل کو سب سے زیادہ ہوگی اور بعض علاقوں میں شدید بارش کا بھی امکان ہے۔قابل ذکر ہے کہ 270کلومیٹر طویل ا±دھمپور- سرینگر- بارہمولہ ریل لنک کی باضابطہ افتتاحی تقریب کی تیاریاں جاری تھیں۔ وزیر اعظم کے دورے سے قبل مشقیں (Mock Drills) اور وندے بھارت ٹرین کا آزمائشی سفر بھی مکمل کیا گیا تھا۔ وزیر اعظم کو ا±دھمپور پہنچنے کے بعد دنیا کے سب سے اونچے ریلوے پل، دریائے چناب پر قائم پل کا فضائی جائزہ لینا تھا، جس کے بعد وہ شری ماتا ویشنو دیوی ریلوے اسٹیشن، کٹرہ پہنچ کر وندے بھارت ٹرین کو روانہ کرنے والے تھے۔