سید اعجاز
ترال//جنوبی کشمیر کے ترال سب ضلع کے کئی علاقوں میں سنیچر کے روز بعد دو پہر شدید بارشوں ساتھ ہی ژالہ باری کچھ منٹوں تک جاری رہی ہے جس کے نتیجے میں یہاں سیب کے باغات،اختروٹ اور سبزیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا علاقے کے ناگہ بل،باگندر،زاری ہاڑ ،ماحچھہامہ ،نازنین پورہ،بجونی اور پنیر جاگیر کے علاوہ دوھ مرگ میں 10سے15منٹوں تک ژالہ باری جاری رہی ہے ۔انہوں نے بتایا سب سے زیادہ نقصان ناگہ بل،زاری ہاڑ اور باگندر علاقوں میں جہاں حال ہی میں سیب کے درختوں کے پھول نکلے تھے اور ان پھولوں کو دیکھ کر کسانوں کو بہتر مقدار کے فصل کی امید تھی۔مزکورہ علاقوں میں اخروٹ کے سب سے زیادہ درخت ہیں جو یہاں کے لوگوں سب سے زیادہ لوگوں کا ذریعہ معاش ہے بڑے پیمانے پر متاثر ہوا ۔لوگوں نے بتایا سبزیاں زمین بھوس ہی ہوئی۔اس دوران شام کے وقت تک کچھ علاقوں میں اولے برف کی طرح زمین پر جمع تھی ۔لوگوں اور سیاسی لیڈران نے سرکار سے متاثرین کو امداد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے ۔