اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

درم گنڈ رام بن میں بادل پھٹنے سے بستی میں قیامت صغریٰ بپا

2سگے بھائیوں سمت3افراد جاں بحق 35گھر تباہ ،درجنوں کو شدید نقصان ،متعدد گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں،کئی کنبوں کا مال مویشی بھی بہہ گیا

by Srinagar Mail
20/04/2025
A A
درم گنڈ رام بن میں بادل پھٹنے سے بستی میں قیامت صغریٰ بپا
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سرینگر / /20اپریل . جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے درم گنڈ علاقے میں اتوار کی صبح بادل پھٹنے سے2سگے بھائیوں سمیت3افراد لقمہ اجل 100سے زیادہ افرادکو بچالیا گیا ۔35گھرتباہ،درجنوں متاثر،متعدد گاڑیاں سیلابی ریلیوں کے نیچے دب گئے،۔لوگوں کے مال مویشی اور مال اسباب بہ گیا ۔ اس دوران لوگوں نے اس واقعے کو علاقے میں غیر قانونی ڈمپنگ سائٹ کو زمہدار ٹھہرایا۔اس دوران انتظامیہ متحرک ہے جنہوں نے بچاو کاروائیوں میں حصہ لیا ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق اتور کی صبح 5بج کر30منٹ پر جب لوگ نیند میں مست تھے اس دوران گاﺅں میں زبردست شور سنا ئی دی گئی جس کے ساتھ ہی لوگ گھروں سے ننگے پاوں محفوظ مقامات پر جان بچانے کے لئے بھاگ گئے ہیں ۔اس دوران اس واردات میں 2سگے بھائیوں سمیت3افراد لقمہ اجل بن گئے ۔ جب کہ ضلع میں 100سے زیادہ لوگوں کو بچا لیا گیا۔ ضلع رامبن کے صدر مقام شدید بارش کی وجہ سے بھاری تباہی ہوئی ہے جس کی وجہ سے متعدد رہائشی مکانات اور دوکانوں اور ایک ہوٹل سمت درجنوں گاڑیاں بھی ملبے میں دب گئی ہیں۔مقامی لوگوں نے بتایا رابن میں گزشتہ رات سے ہی بھاری باشوں کا سلسلہ جاری ہے اور صبح قریب چار بجے قصبہ رامبن کے وارڈ نمبر ایک، دو اور تین کے نالے زبردست سیلاب کی صورت حال اختیار کر گئے جس سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔اس دوران لوگوں کو سکول میں ابتدائی طور منتقل کیا گیا ہے جبکہ دن کے تین بچے تک اکثر لوگ ابتدائی طور سرکاری رلیف سے منتظر تھے ۔رامبن کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کلبیر سنگھ نے بتایا کہ کل رات سے ہی ضلع میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی بیچ رامبن ضلع میں بادل پھٹنے کی وجہ سے اچانک سیلاب جیسی صورت حال پیدا ہو گئی اور حالات مزید خراب ہوگئے ہیں۔کلبیر سنگھ کے مطابق "بادل پھٹنے کی وجہ سے دو ہوٹلوں، متعدد دکانوں اور مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ قومی شاہراہ متعدد مقامات پر بند ہے۔ بگنا میں مسلسل بارشوں کے بعد مکان گرنے سے دو بچوں سمیت تین افراد کی موت ہو گئی۔”انہوں نے کہا کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے انہوں نے مزید کہا کہ فی الوقت بارشیں جاری ہیں اور موسم ٹھیک ہونے کے بعد بحالی کا کام شروع کیا جائے گا۔اس دوران سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ میں مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے کہا کہ رامبن کے علاقے میں رات بھر شدید ڑالہ باری، متعدد لینڈ سلائیڈنگ ہوئیں اور تیز ہوائیں چلیں، بشمول رامبن شہر آس پاس کے علاقوں میں قومی شاہراہ بند ہے اور بدقسمتی سے اس دوران تین لوگوں کی موت ہو گئی اور املاک کا نقصان ہوا ہے۔جتیندر سنگھ نے مزید لکھا کہ ”ڈپٹی کمشنر بصیر الحق چوہدری کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ضلع انتظامیہ بروقت اور فوری کارروائی کے لیے قابل ستائش ہے جس سے کئی قیمتی جانیں بچانے میں مدد ملی۔ مالی اور دیگر قسم کی ریلیف فراہم کی جا رہی ہے۔” انہوں نے کہا کہ ڈی سی کو آگاہ کیا گیا ہے کہ، اگر ضرورت ہو تو مزید جو کچھ بھی درکار ہے، ایم پی کے ذاتی وسائل سے بھی فراہم کیا جا سکتا ہے۔”سنگھ نے کہا کہ گذارش ہے کہ گھبرائیں نہیں۔ ہم سب مل کر اس قدرتی آفت نمٹنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ اس دوران، ایس ایس پی ٹریفک نیشنل ہائی وے (رامبن) راجہ عادل حمیدگنائی نے کہا کہ بارشیں جاری ہیں، اور لینڈ سلائیڈنگ اور پتھراو¿ کی وجہ سے ہائی وے پانچ مقامات پر بند ہے۔ "میں بھی اس جگہ پر ہوں جہاں نقصان ہوا ہے۔ بارش رک جانے کے بعد بحالی کا کام شروع کر دیا جائے گا۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

گزشتہ24گھنٹوں سے موسلادار بارش،خطرناک ژالہ باری ،آندھی نماتیز ہوائیں،سنگرامہ سوپور میںآسمانی بجلی گری

Next Post

رامبن کے کچھ علاقوں میں صورتحال واقعی خراب ہے: وزیر اعلی عمر عبداللہ

Related Posts

کشیدگی سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا، پاکستان کو تناو¿ کو کم کرنے پر توجہ دینا چاہے:وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ

کشیدگی سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا، پاکستان کو تناو¿ کو کم کرنے پر توجہ دینا چاہے:وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ

لائن آف کنٹرول اوربین الااقوامی سرحدپرپاکستانی فوج کی گولہ باری اور اندھادُھند فائرنگ

غیر اعلانیہ ششمائی دربار:وزیر اعلیٰ کادفتر6ماہ کیلئے سیول سیکرٹریٹ سری نگر میں کھل گیا

غیر اعلانیہ ششمائی دربار:وزیر اعلیٰ کادفتر6ماہ کیلئے سیول سیکرٹریٹ سری نگر میں کھل گیا

حج 2025:سرینگرہوائی اڑے سے عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ شروع

حج 2025:سرینگرہوائی اڑے سے عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ شروع

چھتیس گڈ میں انکونٹر 31نکسلی اور2جوان ہلاک

پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد جموں وکشمیرمیں لائن آف کنٹرول اوربین الااقوامی سرحد پر کشیدگی برقرار

امت شاہ نے جموںکشمیر کی سلامتی صورتحال کاجائزہ لیا،16جون کو تفصیلی میٹنگ طلب

ہم پہلگام حملے میں ملوث ہر دہشت گرد کو نہیں چھوڑیںگے: امت شاہ

Next Post
حکومت ہند کے پاس جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کرنے کیلئے ایک سال کا عرصہ کافی ہے :وزیراعلیٰ عمرعبداللہ

رامبن کے کچھ علاقوں میں صورتحال واقعی خراب ہے: وزیر اعلی عمر عبداللہ

آنے والے مہینوں میں بجلی کی فراہمی میں مزید بہتری لائی جائے گی

موسم بہتر رہنے کے صورت میں 48گھنٹے بعد شاہراہ پریک طرفہ ٹریفک کی بحالی ممکن :دپٹی کمشنر رام بن

حکومت نے آٹھویں محرم کے جلوس کو روایتی راستوں پر کل صبح 6 سے 8 بجے تک نکالنے کی اجازت دے دی۔صوبائی کمشنرکشمیر

وادی میں اشیائے ضروریہ کا وافر ذخیرہ موجود

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail