سرینگر /21اپریل . رام کے ڈپٹی کمشنر چودھری بصیر الحق نے بتایا کہ بتایا اگر موسم ٹھیک رہا اور بارشیں نہ ہوئیں ہو تو اگلے48گھنٹوں کے دوران شاہراہ پر یک طرف ٹریفک ممکن ہے جبکہ اگر بارشوں کا سلسلہ جاری رہا ہے تو کئی دن مزید بحالی میں لگ سکتے ہیں ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق ڈی سی رام بن نے بتایا کہا نیشنل ہاوے پر8مقامات پر ملبہ،پسی گرآنے گر آنے کے نتیجے میں شاہراہ پر 13کلو میٹر کا نقصان ہوا ہے ۔ڈی سی نے بتایا پیر کے صبح سات بجے بحالی کا کام شروع کیا گیا تھا تاہم بارشیں دو بارہ شروع ہونے کے کے نتیجے میں 1.30کے بعد مزید کام نہیں ہوسکا جبکہ موسم میں بہتری کے ساتھ ہی کام شروع کیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اگر موسم بہتر رہاتو اگلے 48گھنٹوں کے اندر اندر کشمیر کے لئے اشیاءضروری سے لدی گاڑیوں کو کشمیر پہنچایا جائے گا ۔ انہوں نے سنگلدان سرینگر ٹرین سروس کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہرام گول روڑ پہلے دو 2024اور اب کے بار بھی سو میٹر کے قریب ڈہہ گئی ہے جس کے نتیجے میں 100میٹربہہ گیا ہے جس کو دو دن لگ سکتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا گول رام بن روڑ کی بحالی کے بعد ہی لوگ ٹرین سے سرینگر جا سکتے ہیں۔ڈی سی نے بتایا 15سے20مقامات ایسے ہیں جہاسب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔50زائدسے زائد مقامات ایسے ہیں جہاں چھوتا موٹا نقصان ہوا ہے۔انہوں نے 450سے زیادہ مکان ایسے ہیں جو بری طرح متاثر ہوئے ہیں جس میں 100مکانات کو مکمل جبکہ کچھ کو جزوی نقصان ہے انہوں نے کہا نقصان کا جائزہ لینے لئے کام جاری ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے بتایا کل شام تک مکمل تفصیلات سامنے آئیں گے۔درماندہ مسافروں کے حوالے سے انہوں نے بتایا لہ تمام درماندہ 150سے زیادہ مسافروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا جن میں کچھ جموں اور کچھ کشمیر طرف پہنچائے گئے ہیں۔بصیر الحق نے بتایا کہ درماندہ مسافروں میں کچھ گجرات کے 56ٹورسٹ تھے جن کو بانہال کے ٹرنزٹ کیمپ منتقل کیا گیا جہاں تما طرح کی سہولیات کو دستیاب رکھا گیا ہے انہوں نے کہا کل یا پرسوں ان کو بھی جموں پہنچایا جائے گا ۔ڈی سی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگرموسم موافق رہا تو اگلے48گھنٹوں میں شاہراہ کو یک طرف بحال کیا جائے گا ۔انہوں نے لوگوں سے رام بن ضلع انتظامیہ اور پولیس ایڈوائزی پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔