سرینگر /سرینگر سے امسال عازمین حج کا پہلا قافلہ 4مئی کو مدینہ منورہ کے لئے روانہ ہوگا جبکہ یہ سلسلہ15مئی تک جاری رہے گا۔جموںو کشمیرسے کل 3624 عازمین سفر محمود پر روانہ ہو گے۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق حج ہاوﺅس سرینگر میں حجاج کرام کے لئے قیام و طعام، امیگریشن، اسکریننگ اور دیگر انتظامات سے متعلق جموں و کشمیر حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو آفیسر، ڈاکٹر شجاعت احمد قریشی نے کہا کہ جموں، لداخ اور کشمیر کے دور دراز اضلاع سے آنے والے عازمین کے قیام و طعام اور دیگر انتظامات کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مشینری اور افرادی قوت کو کام پر لگایا جا رہا ہے۔ شجاعت احمد قریشی نے مزید کہا کہ اس مرتبہ جموں، کشمیر اور لداخ سے ک±ل عازمین کی تعداد 3624 ہیں، جن میں 2000 سے زائد خواتین بھی شامل ہیں، جب کہ13 ایسی خواتین ہیں جو کہ بغیر محرم کے حج کا فریضہ انجام دینے جا رہی ہیں۔کل عازمیں میں سے لگ بھگ 250 عازمین کی عمر 70 سال سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حج 2025 کے لیے اس مرتبہ سب سے کم 4200 درخواستیں موصول ہوئیں جبکہ کوٹہ 8 ہزار تھا۔حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو آفیسر کے مطابق عازمین کی بہتر تربیت کے لیے امسال دو مرتبہ تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ حالانکہ اس سے قبل عازمین کے لیے ایک ہی مرتبہ تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا جاتا تھا۔میں انہوں نے کہا کہ3 ہزار سے زائد عازمین سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوں گے جبکہ 480 عازمین نے دہلی امبارکیشن کا انتخاب کیا ہے اور 10 حجاج ممبئی سے سفر محمود پر روانہ ہو رہے ہیں۔ وہیں 2 عازمین نے حیدر آباد امبارکیشن سے سفر روانہ ہو رہے ہیں۔ اس کے علاوہ لداخ کے 242 عازمین سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے سفر محمود پر روانہ ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 4سے 14 مئی تک یومیہ بنیاد پر دو پروازیں عازمین کو لے کر مدینہ منورہ جائیں گی۔ پہلی پرواز میں 180 عازمین سفر محمود پر جا رہے ہیں جبکہ روزانہ 300 حجاج پر مشتمل دو پروازیں سرینگر ایئرپورٹ سے اڑان بھریں گی، ان پروازوں میں ایک دلی سے مدنیہ منورہ روانہ ہوگی۔