سرینگر /سیکورٹی ایجنسیز نے پہلگام حملے میں ملوث تین دہشت گردوں کے خاکے (اسکیچ) جاری کیے ہیں۔ حملہ آوروں کی شناخت آصف فوجی، سلیمان شاہ اور ابو طلحہ کے طور پر ظاہر کی گئی ہے۔ کے این ایس کے مطابق سینئر سیکورٹی افسران کے مطابق ان دہشت گردوں نے اے کے 47 رائفلز سے تقریباً 20منٹ تک اندھا دھند گولیاں برسائیں، جس نے پہلگام کی پر امن چراگاہ – بائسرن ویلی – کو لہو لہان کر دیا۔ اس حملے میں دو درجن سے زائد افراد ہلاک ہوئے جن میں زیادہ تر سیاح جبکہ ایک مقامی شہری بھی شامل ہے۔ابتدائی تحقیقات میں شامل ایک سیکورٹی افسر نے بتایاگھبراہٹ، فائرنگ، لوگ چیخ رہے تھے، بھاگ رہے تھے، ہر طرف خون اور خوف تھا۔“ حکام کا ماننا ہے کہ حملے میں تین سے چاملی ٹینٹ شامل تھے، جن میں سے دو پاکستانی جبکہ باقی مقامی باشندے تھے۔ سبھی دہشت گردوں کا تعلق لشکر طیبہ نامی عسکریت پسند تنظیم اور اس کی ذیلی شاخ ’دی ریزسٹنس فرنٹ‘ (TRF) سے بتایا جا رہا ہے۔