سرینگر /جموں کے بسنت گڈ ادھم پور میں فورسزاور ملی ٹینٹوں کے درمیان جمعرات کی صبح ایک جھڑپ شروع ہوئی جس میں ایک فوجی جوان مارا گیا ہے جبکہ علاقے میں آپریشن جاری ہے ۔ذرائع نے بتایا رعلاقے میں دو ملی ٹینٹوں کی موجودگی کے بعد یہ آپریشن شروع کیا گیا تھا ۔شام دیر گئے تک علاقے میں آپریشن جاری تھا ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق جموں و کشمیر کے ا±دھمپور ضلع کے علاقے بسنت گڑھ میں جمعرات کو سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوںکے درمیان ایک جھڑپ میں ایک فوجی جوان مارا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع کے ڈوڈو۔ بسنت گڑھ علاقے میںملی ٹینٹوں اور سیکوریٹی فورسز کے دریعہ شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ یہ علاقہ گھنے جنگل کے لیے جانا جاتا ہے، بھارتی فوج کی 9 کور کے دائرہ اختیار میں آتا ہے، جبکہ یہ 16 کور کی آپریشنل باو¿نڈری سے بھی متصل ہے۔بھارتی فوج وائٹ نائٹ کور نے ایکس پر پوسٹ کرکے مہلوک فوجی جوان جس کی شناخت حوالدار جے علی شیخ کے طور پر کی گئی ہے خراج پیش کیا۔ پوسٹ میں پیرا ایس ایف 6کے حوالدار علی کی قربانی کو عظیم قرار دیتے ہوئے لکھا گیا کہ ’ان کی بے مثال ہمت اور ان کی ٹیم کی بہادری کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ ہم غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں‘۔فوج کے وائٹ نائٹ کور کے مطابق، یہ کارروائی جموں و کشمیر پولیس کے ساتھ مشترکہ طور پر خفیہ اطلاع کی بنیاد پر انجام دی گئی۔ فوج نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ بسنت گڑھ علاقے میں ملی ٹینٹوں کے ساتھ رابطہ قائم ہوا جس کے بعد شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فوج نے بتایاکہ "ہمارا ایک بہادر جوان ابتدائی فائرنگ کے تبادلے میں شدید زخمی ہوا، جسے فوری طبی امداد دی گئی، لیکن اس کی موت واقع ہوئی۔ فوج نے مزید کہا کہ علاقے میں تلاشی اور سرچ آپریشن اب بھی جاری ہے فوج کے حکام کے مطابق آپریشن مخصوص انٹیلی جنس ان پٹ کے بعد شروع کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ علاقے میں کم از کم دو ملی ٹینٹ کو دیکھا گیا ہے۔ حکام نے مزید کہا کہ گھنے جنگلاتی علاقہ میں ملی ٹینٹوںکے گھات لگاکر حملہ کرنے کے امکانات کے پیش نظر سیکورٹی فورسز احتیاط کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں۔