پیر, مئی ۱۲, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

اگر مرکز کہہ رہا ہے کہ حملہ پاکستان نے کیا ہے تو پھرکشمیر ی طلبہ اورتاجروں پرنشانہ کیوں؟

جموں و کشمیر کے لوگوں کو دُشمن نہ سمجھیں کشمیریوںکی حفاظت کیلئے کئی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے بات کی : وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

by Srinagar Mail
24/04/2025
A A
اگر مرکز کہہ رہا ہے کہ حملہ پاکستان نے کیا ہے تو پھرکشمیر ی طلبہ اورتاجروں پرنشانہ کیوں؟
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر:۴۲، اپریل:  : وادی سے باہر کشمیری طلبہ اور تاجروں پر حملوں کی خبروں کے بعد، جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعرات کو کہا کہ لوگوں کو دوسری ریاستوں میں کشمیر یوں کو نشانہ بنانا بند کرنا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ جموں و کشمیر حکومت اُن ریاستوں کی حکومتوں کے ساتھ رابطے میں ہے جہاں سے یہ رپورٹس آ رہی ہیں۔جے کے این ایس کے مطابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کچھ اطلاعات ہیں کہ کشمیر کے لوگوں کو مختلف ریاستوں میں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ میں ہندوستان کے لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ کشمیر کے لوگوں کو اپنا دشمن نہ سمجھیں۔ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہاکہ اگر مرکز کہہ رہا ہے کہ حملہ پاکستان نے کیا ہے تو پھر باہر کی ریاستوں میں جموں و کشمیر کے نوجوانوں بشمول طلبہ کو کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ اسے روکنا چاہیے ۔ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مزید کہا کہ انہوں نے کئی وزرائے اعلیٰ سے بات کی اور ان سے درخواست کی کہ وہ اپنی اپنی ریاستوں میں جموں و کشمیر کے نوجوانوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔عمرعبداللہ نے کہاکہ جموں و کشمیر کے لوگ امن کے دشمن نہیں ہیں، جو کچھ بھی ہوا وہ ہماری خواہش سے نہیں ہوا، ہمیں اس سے باہر آنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو پہلگام دہشت گردانہ حملے میں مارے گئے تمام لوگوں کے ساتھ ہمدردی ہے۔ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہاکہ یہ مقامی شہری ہو جس نے ہمارے مہمانوں کی حفاظت کےلئے گولیاں کھائیں یا سیاح جو یہاں چھٹیاں گزارنے آئے تھے۔جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ نے یقین دلایا کہ کشمیری طلبہ اور یونین ٹیریٹری سے باہر کے رہائشیوں کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بنانے کےلئے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کایہ بیان پہلگام واقعے کے بعد ملک کے مختلف حصوں میں مبینہ طور پر کئی کشمیری طلباءکو دھمکیاں ملنے یا ان پر حملہ کیے جانے کے بعد بڑھتے ہوئے خدشات کے درمیان آیا ہے۔دریں اثناءسماجی رابطہ گاہ ایکس پرایک پوسٹ میں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہاکہ پہلگام جیسے واقعات کو روکنے کےلئے سیکورٹی کے ذمہ داروں کو اپنی ذمہ داریاں نبھانی ہوں گی۔انہوںنے کہاکہ جہاں بھی ضرورت پڑی ہم ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہاکہ جب بھی ایسے واقعات ہوئے ہیں، مقامی لوگ سب سے پہلے مدد کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ حکومت ہند نے کچھ اقداماتکئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہاکہ میں نے بہت سے لیڈروں سے بات کی ہے کہ وہ میٹنگ میں شرکت کریں، اور کسی نے انکار نہیں کیا۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

مختلف ریاستوں میں بغرض تعلیم،تجارت اور ملازمت مقیم کشمیریوں کی ہراسانیوں کے واقعات

Next Post

وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی صدر مرمو سے ملاقات

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے اوڑی کے سرحدی دیہات لگامہ اور گنگل میں پاکستان کی بلا اشتعال گولہ باری سے شہری علاقوں اور رہائشی مکانات کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لیا

لیفٹیننٹ گورنر نے اوڑی کے سرحدی دیہات لگامہ اور گنگل میں پاکستان کی بلا اشتعال گولہ باری سے شہری علاقوں اور رہائشی مکانات کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لیا

وزیر اعلیٰ نے جموں میں سول سوسائٹی کے ممبروں کے ساتھ بات چیت کی

وزیر اعلیٰ نے جموں میں سول سوسائٹی کے ممبروں کے ساتھ بات چیت کی

نائب وزیر اعلیٰ نے سرحدی صورتحال کا جائیزہ لیا

نائب وزیر اعلیٰ نے سرحدی صورتحال کا جائیزہ لیا

بھارتی مسلح افواج کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں: لیفٹیننٹ گورنر

بھارتی مسلح افواج کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں: لیفٹیننٹ گورنر

صورتحال کچھ بھی ہو، جموں و کشمیر میں بینکنگ خدمات جاری رہیں گی: ایم ڈی

مرکزی وزیر داخلہ نے کیا پہلگام کی مضافاتی وادی بایسران کا دورہ ،صورتحال کاجائزہ لیا

’آپریشن سندھور‘ پہلگام میں معصوم لوگوں کے وحشیانہ قتل پر بھارت کا ردعمل: امت شاہ

Next Post
وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی صدر مرمو سے ملاقات

وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی صدر مرمو سے ملاقات

پہلگام حملے کے بعد جموں وکشمیرکی تازہ سیکورٹی صورتحال

پہلگام حملے کے بعد جموں وکشمیرکی تازہ سیکورٹی صورتحال

G7 سمٹ گلوبل ساؤتھ کیلئے اہم مسائل پر غور کرنے کا بہترین موقع ہے۔ مودی

روزگار میلہ کے 15ویں ایڈیشن ، روزگار اور خود روزگار کے مواقع پر توجہ مرکوز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail