سری نگر:۴۲، اپریل: : 2دن پہلے سیاحتی مقام پہلگا م کی ایک مشہورمضافاتی وادی میں ہوئے ہلاکت خیز دہشت گردانہ حملے ،جس میں 26 عام شہری مارے گئے تھے،کے بعد جموں و کشمیر میں سیکورٹی صورتحال کا جامع جائزہ لینے کےلئے آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی جمعہ کو سری نگر کا دورہ کر رہے ہیں۔ جے کے این ایس کے مطابق پریس ٹرسٹ آف انڈیا نے ذرائع کے حوالے سے ایک میڈیارپورٹ میں جانکاری دی ہے کہ فوج کے سربراہ جنرل اوپیندر دویدی جمعہ کو اہم دورے پرسری نگر پہنچیں گے ۔ ذرائع نے بتایا کہ اعلیٰ فوجی کمانڈر، جنرل دویدی کو سیکورٹی کے مختلف پہلوو ¿ں سے آگاہ کریں گے۔تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں ہے کہ آیا آرمی چیف پہلگام کا سفر کریں گے۔یہاںیہ قابل ذکر ہے کہ پہلگام حملے کے بعد ہندوستان نے بدھ کے روز پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات کو گھٹا دیا اور پہلگام قتل عام کے سرحد پار روابط کے پیش نظر پاکستانی فوجی اتاشیوں کی بے دخلی،1960 کے انڈس واٹر ٹریٹی کی معطلی اور اٹاری لینڈ ٹرانزٹ پوسٹ کو فوری طور پر بند کرنے سمیت متعدد اقدامات کا اعلان کیا۔پاکستان کے خلاف تعزیری اقدامات کا فیصلہ وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے سلامتی کے اجلاس میں کیا گیا۔