سرینگر /جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی، جس کا بھارتی فوج نے منہ توڑ جواب دیا۔ حالیہ پہلگام حملے کے بعد لائن آف کنٹرون پر کشیدگی بڑ رہی ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق ایک دفاعی ترجمان نے بتایا کہ ”25 اور 26 اپریل کی درمیانی شب کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے مختلف مقامات پر پاکستانی فوجی پوسٹوں سے چھوٹے ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔“ جس کا ”بھارتی فوج نے بھی چھوٹے ہتھیاروں سے مناسب جواب دیا۔“ترجمان کے مطابق فائرنگ کے اس تبادلے میں بھارت کی جانب سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ جبکہ لائن آف کنٹرول پر مختلف مقامات پر گولیوں کی گن گرج کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں اور فورسز نے ان علاقوں میں سیکورٹی مزید مستحکم کر دی ہے۔ وہیں سرحدی علاقوں سے متصل آبادی میں کافی تشویش پائی جا رہی ہے۔ سیاحتی مقام پہلگام میں حالیہ حملے جس میں 26مارے گئے ہیںکے بعد وادی کشمیر میں ملی ٹینٹسی مخالف کارروائیوں میں تیزی لائی ۔ادھر، فوجی سربراہ جنرل اوپندر دویویدی نے جمعہ کو ادھم پور میں شمالی کمانڈ ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، جہاں انہیں ایل او سی، پونچھ، راجوری اور پیر پنجال کے جنوبی علاقوں کی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ جنرل دویویدی نے سرینگر کا بھی دورہ کیا اور یونین ٹیریٹری میں مجموعی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔