سرینگر /پہلگام حملے کے بعد مبینہ طور حملے میں ملوث وادی کشمیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے سرگرم ملی ٹینٹوں کے رہائشی مکانو ںکو بارود سے ارا دیا گیا ہے ۔اس دوران گزشتہ چند روز کے دوران جنوبی اور شمالی کشمیر میں الگ الگ کارروائیوں میں 8سے زیادہ مکانوں کو تباہ کیا گیا ہے ۔کشمیر نیوز سروس( کے این ایس ) کے مطابق گزشتہ رات کھاسی پورہ ترال میں عامر نزیرنامی ایک ملی ٹینٹ کا دو منزلہ مکان دھماکے سے مسمار کردیا گیا، جو گزشتہ سال ہی ملی ٹینٹ صفوں میں شامل ہوا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ انہدامی کارروائی کے دوران دوران شب دھماکے سے پورا علاقہ لرز اٹھا۔ادھر کپوارہ کے بعدشمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپوارہ کے بعد ہی بانڈی پورہ میں ناز کالونی میں سرگرم ملی ٹینٹ جمیل احمد شیر گوجری ولد عبدالاحد شیر گوجری کے مکان کودھماکہ کر کے منہدم کر دیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمیل 2016 سے ملی ٹینٹوں کے صفوں میں سرگرم ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ شیخ لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) کا مقامی کمانڈر ہے۔اس دوران گزشتہ چند روز کے دوران جنوبی کشمیر کے پلوامہ شوپیان،بجبہاڑہ،کولگام ،ترال علاقوں میں سرگرم ملی ٹینٹوں کے مکانوں کو مسمار کر دیا گیا ہے ۔یہ پیش رفت پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد سامنے آئی ہے، جس میں 22 اپریل کو وادی میں 26 بے گناہ لوگوں کی جانیں گئیں۔ پہلگام حملے کے بعد وادی کشمیر میں سیکورٹی فورسز کے ذریعہ مسمار کیا گیا غالباً یہ آٹھواں گھر ہے۔