اننت ناگ/14مئی2025ئ
وزیر برائے صحت و طبی تعلیم، سماجی بہبود اور تعلیم سکینہ اِیتو نے آج بجی بہاڑہ میں ٹراما ہسپتال کے آو¿ٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ (او پی ڈی)، آیوش اینڈ ویلنس سینٹر اور دیگر اہم شعبوں کا اِفتتاح کیا۔
اِس موقعہ پر سکینہ اِیتو نے ایک بڑے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمر عبداللہ کی قیادت میں موجودہ حکومت سماج کے ہر شعبے اور طبقات کی مربوط ترقی کے لئے پُرعزم ہے۔ اُنہوں نے کہا ،” یہ حکومت عوام کے ووٹ اور اعتماد سے قائم ہوئی ہے اور اِس طرح یہ حکومت ہمارے لوگوں کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے انتھک محنت کام کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔“اُنہوں نے کہا ،”ہماری گزشتہ سات ماہ کی حکمرانی کا رِپورٹ کارڈ اِس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ جموں و کشمیر ہر شعبے میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے، چاہے وہ صحت، تعلیم یا دیگر سماجی شعبے ہوں۔“وزیر موصوفہ نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کے تحت پورے جموں و کشمیر میں میڈیکل اِنفراسٹرکچر کو اَپ گریڈ کیا جارہا ہے اور اِس کے علاوہ میڈیکل اَفسران کے ساتھ ساتھ دیگر پیرا میڈیکل سٹاف کی بھرتی کے لئے بھی پر خاص توجہ دی گئی ہے ۔ اُنہوں نے کہا،” گزشتہ چند مہینوں میں اِس حکومت نے تین سو سے زیادہ ڈاکٹروں کو بھرتی کر کے ان علاقوں میں تعینات کیا ہے جہاں ان کی اشد ضرورت تھیں تاکہ طبی سہولیات کو بہتر بنایا جاسکے۔“