سید اعجاز
ترال//نیو کالونی پانزوںترال سے تعلق رکھنے والے مقامی لوگوں نے بتایا ان کی بستی گزشتہ قریب ایک ہفتے سے بجلی سپلائی سے محروم ہے جس کی وجہ سے انہیں عید کے روز بھی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔علاقے سے تعلق رکھنے مقامی زی عزت شہریوں نے بتایا کہ پوری نیو کالونی بستی کے لئے60کے وی ٹرانسفارمر یہاں پر نصب ہے جو لوڈ برداشت نہیں کرتا ہے اور بار بار جل جاتا ہے انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے بستی مکمل طور بجلی سپلائی سے محروم ہے لوگوں نے بتایا کہ محکمہ کے ملازمین جب ٹرانسفارمر کو مرمت کے بعد بستی میں پہنچاتے ہیں تو منٹوں کے بعد یہ ٹرانسفارمر دوبارہ خراب ہوتا ہے ۔انہوں نے مزیدید کہا ہے کہ ساری صورتحال کی وجہ مقامی آبادی انتہائی پریشانیوں سے دو چار ہیں ۔لوگوں نے بتایا عید کے روز بھی انہوں نے بجلی کی عدم دستیابی کے باعث پریشانیوں کا سامنا کیا ۔آبادی نے محکمہ کے اعلیٰ حکام اور ممبر اسمبلی ترال سے مداخلت کی اپیل کی ہے ۔