سری نگر/یکمجولائی2025ئوزیر برائے صحت و طبی تعلیم، سماجی بہبود اور تعلیم سکینہ اِیتو نے آج کہا کہ ڈاکٹر اورصحت کے پیشہ ور اَفراد ہمارے ملک کے نظامِ صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیںجو معاشرے کو صحت مند اور مضبوط بنانے میں کلیدی رول اَدا کرتے ہیں۔وزیر موصوفہ نے اِن باتوں کا اِظہار آج شیرِ کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز (یس کے آئی ایم ایس) صورہ میں منعقدہ ڈاکٹروں کے قومی دِن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں ڈائریکٹرسکمز ڈاکٹر محمد اشرف گنائی، سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر ایم ایس کھورو، مختلف شعبہ جات کے سربراہان، میڈیکل سپراِنٹنڈنٹ، ڈاکٹروں، محققین، سکالروں اور بڑی تعداد میں میڈیکل طلبا¿ و طالبات نے شرکت کی۔سکینہ اِیتونے کہا کہ ڈاکٹروں اورپیشہ ور اَفراد کی خدمات جتنی سراہیں جائیں کم ہیں کیوں کہ یہ ایک صحت مند اور خوشحال معاشرے کی بنیاد رکھتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا،”یہ دِن صرف تعریفی کلمات کے لئے نہیں بلکہ طبی پیشہ وروں کے لئے ایک گہری پہچان کا دن ہے۔ ڈاکٹر صرف معالج نہیں بلکہ بے شمار کنبوںکے لئے اُمید کی کرن ہیں۔ ان کی انتھک خدمت جو اکثر ذاتی خطرات کے باوجود کی جاتی ہے،ہمارے سب سے زیادہ شکریہ کے مستحق ہیں۔“
ٍٍ اُنہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر زِندگی بچانے اور اِنسانی بھلائی کو فروغ دینے میں کلیدی کردار اَدا کرتے ہیںاور ان کی مہارت اور فیصلہ سازی ہمیں زندگی کے نازک ترین لمحات میں رہنمائی فراہم کرتی ہے۔
سکینہ اِیتونے کہا کہ بھارت میں یومِ ڈاکٹر ممتاز معالج اور مدّبر ڈاکٹر بی سی رائے کی یاد میں منایا جاتا ہے جو ایک ممتاز طبیب اور سٹیٹسمین ہیںجن کی میراث طبی پیشہ ور اَفراد کی نسلوں کو متاثر کرتی ہے۔
اُنہو ں نے ڈاکٹروں کو ”حقیقی بہادر“ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہمدردی، جرا¿ت اور دیانتداری کے ساتھ معاشرے کی خدمت کرتے رہتے ہیں۔“اُنہوں نے کہا ،” ان کی قربانیاں اُن کے عظیم پیشے کی دلیل ہیں۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان کی خدمات کا اعتراف کریں اور ان کا احترام کریں۔“ اُنہوں نے کہا کہ یومِ ڈاکٹر نہ صرف ڈاکٹروں کی خدمات کا اعتراف ہے بلکہ یہ Çاُن کے کردار کو اُجاگر کرنے کا دن ہے جو وہ معاشروں کو صحت مند اور محفوظ بنانے میں اَدا کرتے ہیں۔