منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن اور ڈل باشندوں کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات دیرینہ مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ

by Srinagar Mail
01/07/2025
A A
ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن اور ڈل باشندوں کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات دیرینہ مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر/یکمجولائی2025ئ
ڈل جھیل کے باشندوںپر مشتمل ایک وفد جس میں ہاو¿س بوٹ اور شکارا مالکان کے نمائندے شامل تھے، نے آج وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات کی اور اُنہیں اَپنے درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔
یہ میٹنگ ڈل جھیل پر انحصار کرنے والی کمیونٹیوں کے طویل عرصے سے زیر التوا¿ مسائل کے حل اور دیرپا روزگار کے امکانات پر گفتگو کے لئے منعقد کی گئی۔
اِس موقعہ پر وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی، رُکن قانون ساز اسمبلی زڈی بل تنویر صادق، وزیر اعلیٰ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری دھیرج گپتا، ڈائریکٹر جنرل فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز جموں و کشمیر، محکمہ جنگلات و ماحولیات، سیاحت، ہاو¿سنگ و اربن ڈیولپمنٹ کے کمشنر سیکریٹریز، ڈائریکٹر سیاحت،وائس چیئرمین لیکس کنزرویشن اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی ، وائس چیئرمین سری نگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔
ملاقات میں ہاوس بوٹ ایسوسی ایشن، شکارا اونرس یونین اور ڈل جھیل کے باشندوں کے نمائندوں نے شرکت کی اور اَپنے مسائل پیش کئے۔
شروعات میں رُکن اسمبلی زڈی بل تنویر صادق نے وزیر اعلیٰ کو وفد کی جانب سے اُٹھائے گئے معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی۔
صدرہاوس بوٹ مالکان ایسوسی ایشن نے کمیونٹی کے چند اہم مسائل اُجاگر کئے بالخصوص ہاو¿س بوٹس کے لائسنس کی تجدید میں تاخیر پر تشویش ظاہر کی۔ اُنہوں نے دریائے جہلم اور ژونٹ کول میں مقیم ان ہاو¿س بوٹ مالکان کی ازسرنو آبادکاری کی ضرورت پر زور دیاجو رضاکارانہ طور پر زیادہ دیرپا مقامات پر منتقل ہونے کے خواہش مند ہیں۔
اُنہوں نے سری نگر ایئرپورٹ اور ریلوے سٹیشن پر ہاو¿س بوٹوں کو ایک منفرد سیاحتی اثاثے کے طور پر فروغ دینے کے لئے مخصوص جگہ مختص کرنے اور چنار باغ میں سہولیات کی تجدید کی بھی درخواست کی۔ اِسی طرح نگین جھیل کے قریب ایک مخصوص فائر سٹیشن کے قیام کی اہمیت کے مطالبے کا بھی اعادہ کیا گیاکیوں کہ ہاو¿س بوٹس آگ لگنے کے واقعات کے حوالے سے حساس ہیں۔
ڈل جھیل کے باشندوںنے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ لکڑی کے پلوں اور راستوں کی مرمت و بحالی کو فوری طور پر مکمل کرے جو خاص طور پر محرم کے جلوسوں کے پیش نظر کمیونٹی کی آواجاہی کے لئے ناگزیر ہیں۔ اُنہوں نے جھیل کے اندرونی علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کے لئے بنیادی سہولیات کی بہتری کی بھی ضرورت پر زور دیا۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

چیف سیکرٹری نے یاتری نواس کا دورہ کیا

Related Posts

چیف سیکرٹری نے یاتری نواس کا دورہ کیا

چیف سیکرٹری نے یاتری نواس کا دورہ کیا

سکینہ اِیتونے سکمز کے قیام کا سہرا شیرکشمیر کو دِیا اورجموںوکشمیر کے صحت شعبے میں خدمات کو ’بے مثال ‘ قرار دیا

سکینہ اِیتونے سکمز کے قیام کا سہرا شیرکشمیر کو دِیا اورجموںوکشمیر کے صحت شعبے میں خدمات کو ’بے مثال ‘ قرار دیا

چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

کٹھوعہ میں پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا ارادہ کرلیا،فیصلہ کن مشاورت جاری

شری امر ناتھ جی یاترا  2024 سے پہلے، اے ڈی جی پی ایل اینڈ او نے پی سی آر کشمیر میں مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی

امر ناتھ یاترا کے کئے کثیر سطحی حفاظتی انتظامات:آئی جی پی کشمیر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail