سری نگر/04جولائی2025ئوزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آج کہا کہ جموں و کشمیر اِقتصادی، سماجی اور سیاسی سطح پر ایک بڑی تبدیلی کے دور سے گزر رہا ہے اور نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ خدمت، اِختراع اور قیادت کے ذریعے اس تبدیلی میں فعال حصہ دار بنیں۔وزیر اعلیٰ آج شیرکشمیر یونیورسٹی آف ایگری کلچرل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (ایس کے یو اے ایس ٹی) کشمیر کے چھٹے کانووکیشن سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں مرکزی وزیر زراعت و بہبودِ کساناں، دیہی ترقی و پنچایتی راج شیوراج سنگھ چوہان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اِس موقعہ پرچانسلرسکاسٹ کشمیر اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا اور وزیر زراعت و دیہی ترقی جاوید احمد ڈار بھی موجود تھے۔کانووکیشن میںنائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری، وزرا¿ سکینہ اِیتو اور جاوید رانا، وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی، کئی اَرکان قانون سا ز اسمبلی، چیف سیکرٹری اَتل ڈولو، وائس چانسلر ڈاکٹر نذیر احمد گنائی، فیکلٹی، طلبا¿ ، والدین اور دیگر معززین نے شرکت کی۔وزیر اعلیٰ اور یونیورسٹی کے پرو چانسلر عمر عبداللہ نے فارغ التحصیل طلبا¿ سے خطاب کرتے ہوئے کہا،”جموں و کشمیر کی نئی داستان نعروں سے نہیں، خدمت سے لکھیں۔ حق جتانے سے نہیں، قابلیت سے آگے بڑھیں۔ جب آپ ترقی کریں تو دوسروں کو بھی ساتھ لے کر چلیں۔ چاہے آپ بنگلورو جائیں یا برلن، دل میں کشمیر کو بسائے رکھیں۔“