سری نگر/04جولائی2025ئمحکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ، ریلیف ،رِی ہیبلٹیشن و رِی کنسٹرکشن( ڈِی ایم آر آر آر)نے جموں و کشمیر میں گلیشیائی جھیل پھٹنے( جی ایل او ایف) کے خطرے سے نمٹنے کے لئے اننت ناگ اور کولگام اَضلاع میں فرضی مشقوں کا اِنعقاد کیا۔ یہ مشقیں پرنسپل سیکرٹری ڈِی ایم آر آر آرچندرکر بھارتی کی سربراہی میں اَنجام دی گئیں۔یہ مشقیں کمیونٹی اور ابتدائی امدادی کارکنان میں تیاری کے جذبے کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ضلعی سطح پر آفات سے نمٹنے کے منصوبوں اور عملے کی صلاحیت کا جائزہ لینے کے لئے کی گئیں۔ان مشقوں کا مقصد وسائل، مواصلاتی نظام اور مقامی نظام میں موجود خامیوں کی نشاندہی کرنا تھا تاکہ اننت ناگ اور کولگام جیسے گلیشیائی جھیلوں سے متاثرہ علاقوں میں بروقت اور مو¿ثر ردِّعمل کو یقینی بنایا جا سکے۔