سری نگر/04جولائی2025ئمشن ڈائریکٹر جل جیون مشن خورشید احمد شاہ نے آج جمو ںوکشمیرکے تمام ڈِسٹرکٹ پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹوں( ڈِی پی ایم یوز) کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ منعقد کی۔
میٹنگ میں کشمیر اور جموں کے ٹیکنیکل ایڈوائزروں، ٹیکنیکل اَفسران اور اِنچارج ڈی پی ایم یوز نے شرکت کی۔
میٹنگ کے شروعات میں مشن ڈائریکٹر نے پنچایت سیکرٹریوں کے لئے جل جیون مشن کے تحت اَضلاع میں آن لائن ڈیش بورڈوںکی تشکیل کے لئے آئی ڈیزکے اسٹیٹس کے بارے میں دریافت کیا۔ اُنہیں جانکاری دی گئی کہ پنچایت ملازمین کے لئے آئی ڈیزبنانے کا عمل جاری ہے جو ہر ضلع میں آن لائن ڈیش بورڈوں کی تیاری کی راہ ہموار کرے گا۔