سرینگر جموں و کشمیر میں جھلسا دینی والی گرمی کا سلسلہ بدستورجاری ہے جس دوران سنیچر کے روزپارہ37.4ریکارڑ ہوا۔اس طرح سے تازہ ترین گرمی کے ریکارڑ کے ساتھ ہی 72سال کا گرمی کا ریکارڑ ٹوٹ گیا ہے ۔ جہاں ایک طرف لوگ دن کے گرمی سے شدید پریشانیوں سے دو چار ہیں وہی دوسری جانب راتیں بھی گرم ترین ہو رہی ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق سنیچر کو دن بھرکی سخت گرمی دن دہائیوں کا ریکاڑتوڑ دیا ہے جس دوران درجہ حرارت37.4ڈگری ریکارڑ ہوا۔وادی کشمیر کے مختلف علاقوں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ہر علاقے میں لوگ پورے دن گھروں سے باہر ہی رہے جبکہ بچے اکثر مقامات پر ندی نالوں میں نہاتے نظر آئے ۔ جہاں ایک طرف لوگ دن کی گرمی سے سخت پریشان ہیں وہیں دوسری جانب راتیں بھی گرم ہوتی جا رہی ہے جہاں گزشتہ رات سرینگر میںگزشتہ رات کے میں24.5درجہ حرارت ریکارڑ ہوا جس طرح سے یہ گرم ترین رات اس سیزن کی ریکارڑ ہوئی ۔اس دوران محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اگلے24گھنٹوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کے بارشوں کے امکان کو ظاہر کیا ۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ رات کا درجہ حرات بڑھ گیا ہے ۔سری نگرمیںرات کا پہلا سب سے زیادہ درجہ حرارت 21 جولائی 1988کو 25.2 ڈگری سینٹی گریڈ تھا جب کہ دوسرا سب سے زیادہ شبانہ پارہ24.8 ڈگری سینٹی گریڈ 29 جولائی 2024 کو اور تیسرا سب سے زیادہ 24.6 ڈگری سینٹی گریڈ 28 جولائی 2024کو ریکارڈ کیا گیا۔ مسلسل شدید گرمی کے باعث نہ صرف شہر بلکہ دیہات میں بھی گرمی بڑے پیمانے پرمحسوس کی جا رہی ہے ۔دن بدن گرمی میں اضافے کے پیش نظر سکولوں میں بارشیں نہ ہونے کی صورت میں گرمائی تعطیلات میں توسیع کا امکان ہے ۔ اس دوران کچھ لوگوں نے بتایا کہ وادی کشمیر میں انہوں نے پہلی بار ایسی گرمی دیکھی ہے انہوں نے بتایا کشمیر میں اسے کم درجہ حرارت ہونے کے ساتھ ہی بارشیں ہوتی تھی بارشیں نہ ہونے اور ندی نالوں میں سطح آب ختم یا کم ہونے کی وجہ سے اکثر علاقوں میں کھیت کھلیان تباہی کے مناظر پیش کر رہے ہیں اور لوگوں محکمہ موسمایت کی پیش گوئی کا بت صبری سے انتظار کر رہے ہیں ۔ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی اتور کی شام سے بارشوں کا امکان طاہر کیا تھا ۔