سرینگر:۱۵؍جون
محض5دن بعدمنائے جانے والے بین الااقوامی یوگا ڈے کی خاص تقریب میں شرکت کیلئے وزیراعظم نریندرمودی کی 21جون کوکشمیر آمد متوقع ہے ،اور اس سلسلے میں ضروری تیاریوںکو حتمی شکل دینے کیلئے خاص الخاص کی آمد کے پیش نظر سری نگر شہرمیں سیکورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کئے جارہے ہیں ۔حساس مقامات پر پولیس وفورسزکے اضافی دستوںکی تعیناتی عمل میں لانے کیساتھ ساتھ سی سی ٹی وی کیمروں سے مشکوک نقل وحمل اورسرگرمیوں پر کڑی نظررکھی جارہی ہے ۔