سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر وی کے بدھوری نے منگل کو عوام کو موسم سرما کی جامع تیاریوں کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ سخت سردی کے مہینوں میں کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح لیس ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔انہوں نے والدین سے اپیل کی ہے کہ بچے ہمارا مستقبل ہے اس لئے انہیں پیار محبت دو لیکن گاڑیوں کے چابیاں ہاتھوں میں دینے سے پر ہیز کریںکشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق منگل کے روزیہاں ایک تقریب کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہموار کنیکٹیویٹی اور بلا تعطل ضروری خدمات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال سے کے مقابلے میں انتطامات بہتر ہے۔صوبائی کمشنر نے کہا ہے کہ اب وادی میں اشیاءکے حواکے سے کوئی پریشانی نہیں ہوگی ۔صوبائی کمشنر نے کہا بچے ہمارا مستقبل ہے اس لئے انہیں پیار اور محبت دیں انہیں کے ہاتھوں میں گاڑیوں کی چابیاں نہ دیں ۔