پونچھ 21 نومبر 2024 ئ وزیر اعلیٰ مسٹر عمر عبداللہ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد ضلع کا اپنا پہلا دورہ کیا اور ضلع پونچھ میں ترقیاتی کاموں کا جائیزہ لیا ۔ جائیزہ میٹنگ میں نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری ، کابینہ کے وزراءسکینہ مسعود ، جاوید احمد رانا ، جاوید احمد ڈار اور ستیش شرما کے علاوہ وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی ، چیف سیکرٹری اتل ڈولو ، انتظامی سیکرٹریز ، ضلعی ترقیاتی کونسل کے چئیر مین ، ضلع پونچھ سے ممبران قانون ساز اسمبلی ، ڈپٹی کمشنر پونچھ ، اعلیٰ سول اور پولیس افسران اور محکموں کے سربراہان نے شرکت کی ۔ شروع میں ڈپٹی کمشنر پونچھ نے کیپیکس منصوبوں کی پیش رفت اور مختلف محکموں کی کامیابیوں کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دی ۔ وزیر اعلیٰ نے جاری منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور عوام کیلئے زیادہ سے زیادہ فائدہ کو یقینی بنانے کیلئے اعلیٰ معیار کی پاسداری کی ۔ مساوی ترقی کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا ” یہ عوام کی منتخب حکومت ہے ، اور یہ ہمارا فرض ہے کہ عوام سے قریبی رابطہ رکھیں ۔ انہوں نے کہا آج میں نے ذاتی طور پر پونچھ ضلع کے مختلف علاقوں سے تقریباً 24 وفود سے ملاقات کی ، ترقیاتی کاموں کا جائیزہ لیا ، بہتری کی ضرورت والے علاقوں کی نشاندہی کی اور اہم مسائل کو حل کرنے کیلئے ضروری ہدایات جاری کیں ۔ “انہوں نے منتخب نمائندوں بشمول قانون ساز اسمبلی ( ایم ایل اے ) اور ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل ( ڈی ڈی سی ) کے ممبران کے ان پُٹ کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔ میٹنگ کے دوران ایم ایل اے حویلی اعجاز جان اور ایم ایل اے سرنکوٹ چودھری اکرم نے اہم مسائل بشمول سڑک کنیکیویٹی ، صحت کی دیکھ بھال ، تعلیم اور پاور انفراسٹرکچر جیسے مسائل کو اٹھایا ۔ بیوپار منڈل کے نمائندوں ، تمام برادریوں کے مذہبی رہنماو¿ں ، سول سوسائٹی کی تنظیموں ، سابق فوجیوں کی ایسوسی ایشن ، بار ایسوسی ایشن ، سماجی کارکنان اور اسپورٹس پرسن سمیت ممتاز شہریوں کے وفود نے بھی وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی اور اپنے مطالبات اور خدشات کو پیش کیا ۔