جموں/21 نومبر2024ئجموںوکشمیر لیگل سروسز اَتھارٹی نے جمہوری اَصولوں اور آئینی اَقدار کے ایک پُر وقار تقریب میں ڈِسٹرکٹ لیگل سروسز اَتھارٹی ( ڈِی ایل ایس اے ) جموں اور گورنمنٹ کالج برائے خواتین پریڈ جموں کے اِشتراک سے آج یوم آئین 2024 کی یاد میں ایک ہفتہ طویل بیداری پروگرام کا آغاز کیا۔تقریب کا اِفتتاح جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج اورایگزیکٹیو چیئرمین جے اینڈ کے لیگل سروسز اَتھارٹی جسٹس اَتل سری دھرن نے کیا۔جسٹس اَتل سری دھرن کے ہمراہ ممبر سیکرٹری جموں و کشمیر لیگل سروسز اتھارٹی امیت کمار گپتا تھے ۔ اُن کی آمد پر پرنسپل گورنمنٹ کالج برائے خواتین پریڈ جموں ڈاکٹر رویندر کمارتِکو، سیکرٹری ڈی ایل ایس اے جموںسمرتی شرما، سربراہ پولیٹیکل سائنس پروفیسر جسنیت کور، این ایس ایس پروگرام آفیسر ڈاکٹر گرپریت کور، سربرای کامرس ڈاکٹر سنیتا رینہ دیگر سٹاف ممبران اور سکولی طلبانے اُن کا والہانہ و شاندار اِستقبال کیا۔ہفتہ بھر جاری رہنے والے اِس پروگرام کا مقصد آئینی اَقدار ،بنیادی حقوق اور فرائض کی سمجھ کو گہرا کرنا ہے جیسا کہ ہندوستان کے آئین میں درج ہے۔ یہ ان اَقدار کے تحفظ میں عدلیہ اور قانونی اِداروں کے اہم کردار کے بارے میں بھی بیداری پیدا کرتا ہے۔اِس پروگرام میں اِستفساری سیشنوں، مباحثوں اور ثقافتی سرگرمیوں سے طلبا¿ اوربڑی کمیونٹی کو اِنصاف، آزادی اور بھائی چارے کے جوہر کے بارے میں بامعنی گفتگو میں شامل کر نا ہے۔