رِیاسی/21 نومبر2024ئضلع ترقیاتی کمشنر وشیش مہاجن نے پنچایت اِنتخابی فہرستوں۔ 2025 کی جاری سالانہ نظر ثانی کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لئے آج ڈی سی آفس کمپلیکس سے دو گاڑیوں کو ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔ یہ گاڑیاں ضلع کے تمام 12 بلاکوں کا احاطہ کریں گی تاکہ اہل شہریوں کو اِنتخابی فہرستوں کو اَپ ڈیٹ کرنے کے عمل میں حصہ لینے کی ترغیب دی جاسکے۔
ضلع پنچایت الیکشن آفیسر وشیش مہاجن نے رِیاسی کے تمام اہل باشندگان پر زور دیا کہ وہ یکم جنوری 2025ءکو پنچایت اِنتخابی فہرستوں میں اَپنا نام درج کرائیں۔