بارہمولہ/21 نومبر2024ئضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ منگا شیرپا نے ضلع بھر میں مختلف میگا پروجیکٹ تعمیراتی مقامات بشمول ہادی پورہ، سنگرامہ، دلنہ ا، پلہالن اور دیگر مقامات کا تفصیلی دورہ کیا۔
اِس دورے کا مقصد نگرانی بڑھانے، ناخوشگوار واقعات کو روکنے اور مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لئے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لینا تھا۔
ضلع ترقیاتی کمشنر نے معائینے کے دورا ن اَفرادی قوت کے لئے ایک محفوظ کام کے ماحول کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ اُنہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ سی سی ٹی وی کیمرے نصب کریں اور تمام تعمیراتی اور رہائش گاہوں پر مناسب روشنی کو یقینی بنائیں۔