بانڈی پور/21 نومبر2024ئضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ منظور احمد قادری نے آج منی سیکرٹریٹ بانڈی پورہ میں منعقدہ ایک میٹنگ میں دیہی ترقی وپنچایتی راج محکمہ کے کام کاج کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں آر ڈی ڈی کے دائرہ اِختیار کے تحت دیہی علاقوں میں جاری سکیموں اور منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے اور دیہی ترقیاتی اَقدامات پر مو¿ثر عمل آوری کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔جائزہ کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر نے آر ڈی ڈی سیکٹر کے مختلف پہلوو¿ں کا تفصیلی جائزہ لیا جن میں منریگا، پی ایم اے وائی۔جی (ایس اِی سی سی اور این او این ۔ ایس اِی سی سی)، پی ایم اے وائی۔جی اراضی کی الاٹمنٹ، یو ٹی کیپکس (سی ڈی اینڈ پی وائی ٹی ایس) اور اے بی ڈی پی کے تحت مختلف کاموں کی صورتحال شامل ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ بانڈی پورہ نے میٹنگ کوجانکاری دی کہ ضلع بانڈی پورہ 12 بلاکوں پر مشتمل ہے۔ منریگا کے تحت 11,424 گھرانوں کو روزگار فراہم کیا گیا ہے جس کی اُجرت کے اخراجات 1,162.46 لاکھ روپے ہیں۔ اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ یو ٹی کیپکس (سی ڈی اینڈ پی وائی ٹی ایس) مرحلہ اوّل کے تحت 9 کاموں کی منظوری دی گئی تھی جن میں سے 7 کو ٹینڈر کیا گیا ہے جس پر 42 لاکھ روپے کی مالی لاگت آئے گی۔ مرحلہ دوم کے لئے 47.37 لاکھ روپے کی مالی لاگت کے ساتھ 14 کاموں کی منظوری دی گئی ۔