جمعہ, جولائی ۴, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

ریاست کی بحالی کے بعد سیاسی قیدیوں کے مقدمات کی پیروی کی جائے گی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

خصوصی حیثیت کی قرارداد مسترد نہیں ، دروازے اب بھی کھلے کہامحکمہ بجلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان علاقوں میں کم کٹوتی کو یقینی بنائے جہاں چوری کم ہوتی ہے

by Srinagar Mail
22/11/2024
A A
ریاست کی بحالی کے بعد سیاسی قیدیوں کے مقدمات کی پیروی کی جائے گی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر:۱۲، نومبر:  : جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعہ کو کہا کہ حال ہی میں قانون ساز اسمبلی میں منظور کی گئی خصوصی حیثیت کی قرارداد کو مسترد نہیں کیا گیا ہے اور دروازہ ابھی بھی کھلا ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ جہاں تک سیاسی قیدیوں کی رہائی کا تعلق ہے حکومت کو پہلے ریاست کی بحالی کا انتظار کرنا ہوگا۔جے کے این ایس کے مطابق پولو ویو، سری نگر میں ایک تقریب کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے خصوصی درجہ کی قرارداد کی قسمت کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ قرارداد قانون ساز اسمبلی میں ارکان کی اکثریت سے منظور کی گئی۔ ایوان میں کانگریس کے ارکان بھی موجود تھے۔ یہ زندہ ہے اور اسے رد نہیں کیا گیا ہے۔ دروازہ ابھی تک کھلا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں پہلے ریاست کا درجہ حاصل کرنے دو ،ہم اس معاملے کو آگے بڑھائیں گے۔سیاسی قیدیوں کی رہائی کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں، وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ امن و امان، سیکورٹی مرکز کا ڈومین بنی ہوئی ہے۔ اس منظر نامے کے باوجود، ہم تصدیق کے عمل کو آسان بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں نے قانون ساز اسمبلی میں تقریر کی تھی کہ تصدیق کو ہتھیار بنا دیا گیا ہے۔ اسے آسان بنانے کے لیے اقدامات کیے گئے اور اس سلسلے میں مزید پیش رفت جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کچھ لوگوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قرارداد میں کچھ نہیں ہے۔ عمر عبداللہ نے سوال کیا کہ اگر قرارداد میں کچھ نہیں تھا تو وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ اس کے بارے میں بار بار کیوں بات کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ ملنے کے بعد حکومت سیاسی قیدیوں کے مقدمات کی پیروی کرے گی اور ان کی رہائی کو یقینی بنائے گی۔آج کی کابینہ کے اجلاس کے بارے میں، وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج کے اجلاس میں اہم فیصلہ کیا گیا ہے کہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی تشکیل دی جائے جس میں 3 ارکان شامل ہوں گے جو سپریم کورٹ کی ہدایات کے پس منظر میں ایک جامع نظریہ رکھے گی۔ کمیٹی کابینہ کو ایک رپورٹ پیش کرے گی اور ہم دیکھیں گے کہ ہم ریزرویشن پالیسی کو معقول بنانے کے لیے کس حد تک جا سکتے ہیں۔اس سوال پر کہ کیا سردیوں میں بجلی کی کٹوتی میں بہتری آئے گی، وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ انہوں نے محکمہ بجلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان علاقوں میں کم کٹوتی کو یقینی بنائے جہاں چوری کم ہوتی ہے۔ عمرعبداللہ نے کہاکہ میں اس موسم سرما میں کشمیر میں بجلی کی صورتحال میں بہتری دیکھنے کے لیے پر امید ہوں

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

نوعمر طلاب کیلئے پیٹرول اور نہ ڈیزل ::کم عمر ڈرائیونگ پر نکیل کسنے کی اہم سبیل

Next Post

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ پیر کو عمرہ پر جائیں گے۔

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے 4500سے زیادہ یاتریوںکو سخت سیکورٹی میںجموں سے2قافلوںمیں روانہ کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے 4500سے زیادہ یاتریوںکو سخت سیکورٹی میںجموں سے2قافلوںمیں روانہ کیا

ایسے کیسز کو دوبارہ کھولیں جنہیں جان بوجھ کر دفن کیا گیا تھا :لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

ایسے کیسز کو دوبارہ کھولیں جنہیں جان بوجھ کر دفن کیا گیا تھا :لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

اگر ریاست کو بی جے پی کے وزیر اعلیٰ کی ضرورت ہے تو میں الگ ہو جاو¿ں گا۔ عمر عبداللہ

G7 سمٹ گلوبل ساؤتھ کیلئے اہم مسائل پر غور کرنے کا بہترین موقع ہے۔ مودی

آپریشن سندور نے ہندوستان کی سخت پالیسی کودنیاپر واضح کردیا

Next Post
وزیراعلیٰ عمر عبداللہ پیر کو عمرہ پر جائیں گے۔

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ پیر کو عمرہ پر جائیں گے۔

حکومت نے آٹھویں محرم کے جلوس کو روایتی راستوں پر کل صبح 6 سے 8 بجے تک نکالنے کی اجازت دے دی۔صوبائی کمشنرکشمیر

اگر آپ کے کاغذات درست ہیں تو کوئی ہراساں نہیں کر سکتا:صوبائی کمشنر کشمیر

شمالی فوج کے کمانڈر نے ‘ اسمی’ مشین پستول کا جائزہ لیا۔

شمالی فوج کے کمانڈر نے ' اسمی' مشین پستول کا جائزہ لیا۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail