سید اعجاز
ترال//ترال میںفوج کے42RRکی جانب سے منعقدہ ”ترال پرائمر لیگ“ کا آخری مقابلہ اتوار کو شالی درمن اور چھانکتار کے درمیان بجونی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا ۔اس دوران شالی درمن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے71رن کا ہدف دیاجبکہ چھانکتارنےہدف کا تعقب کرتے ہوئے کل 7وکٹوں پر55رن بنانے میں کامیاب ہوئے ۔اس طرح سے شالی درمن نے اس ٹورنا منٹ کو اپنے نام کرنے میں کامیابی حاصل کی ۔اس مقابلے کو دیکھنے کےلئے شائقین کھیل کے علاوہ بتالیس آر آر کے کمانڈنگ افسر،باقی رینکوں کے افسران ،سی آر پی ایف افسران اورایس ڈی پی او ترال اور باقی عہدہ دار موجود تھے ۔مقابلے آخر پر ٹورنا منٹ میںجیت اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے والے کھلاریوں کو پولیس اور فوج کے افسران نے انعقات اور ٹرافیوں سے نوازا ہے کھلاڑیوں نے مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرام منعقد کرنے کی اپیل کی ۔