سید اعجاز
ترال//ممبر اسمبلی ترال رفیق احمد نائیک منگل کے روز سرینگر میں ڈائر ایکٹر سیاحت راجہ یعقوب فاروق کے ساتھی ملاقی ہوا ۔ملاقات کے دوران ممبر اسمبلی نے ناظم سیاحت کے ساتھ ترال حلقہ انتخاب کے حوالے سے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔رفیق احمد نائیک نے ایک بیان میں بتایا کہ ”منگل کے روز انہوںنے ڈائریکٹر سیاحت راجہ یعقوب فاروق سے ایک نتیجہ خیز ملاقات کی ۔انہوں نے کہاہم نے کئی اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا،جن میں کیجول ورکران کی سال2014سے اجرتوں سے محروم، شکار گاہ میں زیر تعمیر ہٹوںکے ساتھ ساتھ نرگستان، گفکرال اور اری پل میں کیفے ٹیریاوغیرہ شامل ہے۔ممبر اسمبلی نے انہیں ناگبیرن اور شکار گاہ کو سیاحتی مقام کے طور پر ترقی دینے کے حوالے سے بھی بات چیت کی ہے۔جبکہ خانقاہ فیض پناہ ترال کی خوبصورتی کے حوالے سے بھی ایک تجویز پیش کی گئی ہے ۔ممبر اسمبلی نے بتایا ناظم سیاحت نے تمام مسائل ،مطالبات اور تجاویز کو غور سے سنا اور انہیں ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔دریں اثان ممبر اسمبلی نے بعد میں چندری گام ترال میں ایک پروگرام میں شرکت کی ۔جس دوران یہاں لوگوں نے مختلف نوعیت کے مسائل اور مطالبات کو ان کی ٹوٹس میںلایا۔