سید اعجاز
ترال//جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال میں گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری ترال پرائمیر لیگ کا آخری مقابلہ بدھ کے روز کرکٹ اسٹیڈیم بجونی ترال میں کھیلا گیا ہے۔ٹورنا منٹ کا آخری مقابلہ ترال اور نورپورہ ٹیموں کے مابین کھیلا گیا ہے ۔آخری مقابلے کے دوران دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظہارہ کیا گیا ہے جہاں بعد میں نور پورہ کے ٹیم نے اس ٹورنامنٹ کو اپنے نام کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔آخر پر دونوں ٹیموں کو انعامات ست نوازا گیا ۔ اس ٹورنا منٹ میں کل16ٹیموں نے حصہ لیا ہے۔آخری مقابلے کے موقعے پر ممبر اسمبلی ترال رفیق احمد نائیک نے مہمان خصوصی اور ایس ڈی پی او ترال سہیل احمد ریشی نے مہمان زی وقار کی حثیت سے شرکت کی ہے۔ مقابلے کو دیکھنے کے لئے شائقین کھیل اور باقی نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ہے ۔اس دوران ممبر اسمبلی نے بتایا کہ انہوں نے حال ہی میں اس حوالے سے محکمے کے وزیر کے ساتھ بھی یہ مسئلہ اٹھایا۔رفیق احمد نائیک نے بتایا اسٹیڈیم میں لیولنگ کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے نوجوانوں کو یقین دلایا کہ اس اسٹیڈیم کو ایک نمونہ بنایا جائے گا ۔