سری نگر/27 نومبر2024ئمحکمہ اطلاعات وتعلقات عامہ کے کلچرل یونٹ کشمیر نے آج گاندھی میموریل کالج سری نگر میں” اِنسداد منشیات“ کے موضوع پر ایک سمپوزیم اور مختصر ڈرامے کا اہتمام کیا ۔اِس تقریب کا مقصد وادی میں منشیات کی بڑھتی وَبا سے پیدا ہونے والی تشویشناک صورتحال کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھا۔ طلبا¿ نے اَپنی تقاریر میں کنبوں، معاشرے اور نوجوانوں پر منشیات کے اِستعمال کے تباہ کن نتائج کو اُجاگر کیا۔اینجلز کلچرل اکادمی کے فن کاروں نے ایک فکر انگیز ڈرامہ پیش کیا جس میں منشیات کے اِستعمال کے تباہ کن اثرات، روکتھام کے اَقدامات اور منشیات کے خاتمے کے لئے اُٹھائے جانے والے اَقدامات کو دِکھایا گیا۔
پرنسپل گاندھی میموریل کالج اعجاز احمدحکاک نے پوری وادی میں مو¿ثر بیداری پروگرام منعقد کرنے کے لئے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے کلچرل یونٹ کشمیر کی کوششوں کی سراہنا کی۔ اُنہوں نے نوجوانوں کو منشیات کے چنگل سے بچانے کی اہمیت پر زور دیا۔