سرینگر//جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے مبینہ طور پر دہشت گردی سے تعلق کے الزام میںجمعہ کے روز مزید2سرکاری ملازمین کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے ۔دستیاب اعداد شمار کے مطابق اب تک یہ تعداد66تک پہنچ گیا ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق منوج سنہا نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کی تحقیقات کے بعد دہشت گردی کے مبینہ تعلق پرعبد الرحمان نائیک اور ظاہر عباس کی خدمات ختم کر دیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطرف کیے گئے ملازمین میں ایک استاد جبکہ دوسرا فارماسسٹ تھا۔ ان کے دہشت گرد گروپ حزب المجاہدین سے مبینہ تعلقات تھے۔خیال رہے جموںو کشمیر میں اس طرح کے الزامات ی پاداش میں پہلے64اور جمعہ کے روز مزید سمیت یہ تعداد66تک پہنچی ہے جبکہ بر طرف شدگان میں مختلف محکموں کے ملازمین کے ساتھ ساتھ2پولیس اہلکار بھی شامل ہے ۔