ترال//ماسٹر عبد السلام بٹ ساکن کوثر بل ترال جمعرات کو انتقال کر گئے۔مرحوم تاریق احمد بٹ(ننا جی ) کے والد اورترال کے معرف زالجی لکچرر عاشق حسین لون کے والد نسبتی تھے مرحوم کے وفات پرمختلف سیاسی سماجی،علمی اور صحافتی برادری نے پورے خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے جبکہ سوشل میڈیا کے الگ الگ پوسٹس میں مرحوم کے شاگردوںنے اپنے استاد کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ادھر باقی لوگوں کے ساتھ ساتھ سینئر صحافی سید اعجازاور بشارت رشید نے پورے خاندان خاص کر تاریق احمد بٹ اور عاشق حسین لون کے ساتھ تعزیت کا اظہار کر کے مرحوم کے حق میں دعا مغفرت اورپسمان گان کے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔