جموں/29 نومبر2024ئنائب وزیرا علیٰ سریندر کمار چودھری نے آج کہا کہ حکومت عوام کو درپیش مسائل کے اَزالے کے لئے پُر عزم ہے اور ان کے بروقت ازالہ کو یقینی بنانے کے لئے متعلقہ محکموں کو ضروری ہدایات پہلے ہی جاری کی گئی ہے ۔نائب وزیراعلیٰ آج یہاںمتعدد وفود سے بات چیت کررہے تھے جنہوں نے آج یہاں اُن سے ملاقات کی۔
آنگن واڑی کارکنوں کی ڈیپوٹیشن نے ان کے کام ، معاوضے اور دیگر متعلقہ چیزوں سے متعلق کئی مسائل اُٹھائے۔فیڈریشن آف اِنڈسٹریز (ایف او آئی) اور سمال سکیل اِنڈسٹریز ایسوسی ایشن ڈیجیانا اسٹیٹ (ایس ایس آئی اے ڈی ای)کے ایک ڈپیوٹیشن نے کئی اہم مسائل کا ایک سلسلہ پیش کیا جن سے صنعتکار گزشتہ ایک دہائی سے نبرد آزما ہیں۔ ان میں گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی)، ویلیو ایڈڈ ٹیکس (وی اے ٹی)، ایکسائز ڈیوٹی، لیز ہولڈ رائٹس اور مختلف اسٹیٹس میں صنعتوں کو درپیش مختلف اِنتظامی اور آپریشنل چیلنجز شامل ہیں۔وفد نے صنعتی آپریشنز کی ترقی اور دیرپایت پر ان کے طویل اثرات کا حوالہ دیتے ہوئے ان مسائل کو دور کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔
نائب وزیراعلیٰ کو ڈیجیانا، گنگیال، بیرپور، بڑی براہمنا، سانبہ اور کٹھوعہ سمیت اہم صنعتی علاقوں کے صنعتکاروں کی گریوینس سے آگاہ کیا گیا۔