جموں/یکم دسمبر2024ئوزیر برائے جل شکتی، جنگلات و ماحولیات اور قبائلی امور جاوید احمد رانا نے آج ایک منصفانہ اورمساوی معاشرے کی تعمیر کے لئے آئین پرستی کا جذبہ پیدا کرنے پر زور دیا۔ اُنہوں نے ایک مضبوط اور زیادہ جامع ہندوستان کے لئے سماجی ترقی اور اِصلاحات کے مخالف رجعت قوتوں کو شکست دینے کی اپیل کی۔ وزیر شری گورو روی داس سبھا باہو فورٹ کی جانب سے ’یوم آئین‘منانے کے لئے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔