سری نگر/یکم دسمبر2024ئضلع ترقیاتی کمشنر سری نگرڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے آج بھوپال میں دیویانگ کرکٹ کنٹرول بورڈ آف انڈیا (ڈی سی سی بی آئی) کے تحت گورودیپ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام منعقدہ اُمنگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے جے کے دیویانگ وومن کرکٹ ٹیم کو ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کھیلوں میں دیویانگ خواتین کے لئے مواقع کو فروغ دینے کے لئے اُن کی لگن کی علامت کے طور پر تقریب کے انعقاد کے لئے ’چھوٹے تارے فاو¿نڈیشن‘ کی کوششوں کی ستائش کی۔اُنہوں نے کھلاڑیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں ٹیم کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ اِس طرح کے ایونٹوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو اَپنی صلاحیتوں، عزم اور سپورٹس مین شپ کے اِظہار کا موقعہ ملتا ہے۔