سید اعجاز
ترال//آری پل کے صوفی گنڈ علاقے سے تعلق رکھنے والے چھٹی پر آئے ایک فوجی جوان پر ملی ٹینٹوں نے انہیں گھر کے قریب گولی مار کر اسے شدید زخمی کر دیا ۔پولیس ذرائع نے اہلکار کی شناخت دلیر مشتاق ولد مشتاق احمد صوفی ساکن صوفی گنڈ ستورہ آری پل کے طور کی ہے جو آج کل گھر پر چھٹی کے دن گزار رہا تھا ۔انہوں نے بتایا بدھ کی شام ملی ٹینٹوں نے مزکورہ اہلکار کی ٹانگ میں گولی چلائی جس کے نتیجے میں زخمی ہوا ہے اس دوران زخمی اہلکار کو فوری طور ترال ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں سے انہیں سرینگر منتقل کیا گیا ۔بتایا جاتا ہے کہ اہلکار کی حالت مستحکم ہے ۔واقعے کے بعد فورسز اور پولیس نے علاقے کو محاصرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش تیز کی ہے ۔