چاڈورہ/04دسمبر2024ئچیف جسٹس جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ جسٹس تاشی ربستن نے آج وکلا¿ چیمبرز کے اِفتتاح کے سلسلے میں کورٹ کمپلیکس چاڈورہ بڈگام کا دورہ کیا۔ اِس موقعہ پرجموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کی جج جسٹس سندھو شرمااور ضلع بڈگام کے اِنتظامی جج نے بھی جموں سے بذریعہ ورچیول موڈشرکت کی۔اِس موقعہ پرجموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے رجسٹرار جنرل شہزاد عظیم، پرنسپل ڈِسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج بڈگام او پی بھگت، ایڈیشنل ڈِسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج بڈگام یحییٰ فردوس،ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام اَکشے لابرو، ایس ایس پی بڈگام، سپراِنٹنڈنٹ انجینئر آر اینڈ بی، ایس ڈی ایم چاڈورہ، ایگزیکٹیو اِنجینئر آر اینڈ بی بڈگام، سب جج چاڈورہ، منصف چاڈورہ اور صدر بار ایسوسی ایشن چاڈورہ کے علاوہ بار ایسوسی ایشن چاڈورہ کے ممبران اور عوام بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔چیف جسٹس نے وکلا چیمبرز کا اِفتتاح کرنے کے بعد وکلا¿ اور عوام اِستفساری گفتگو کی۔ بات چیت کے دوران وکلا¿ اور عوام کی شکایات سنے گئے اور چیف جسٹس کی جانب سے موقعے پر ہی متعدد ہدایات جاری کی گئیں۔جسٹس تاشی ربستن نے سپراِنٹنڈنٹ اِنجینئر اور ایگزیکٹویواِنجینئر آر اینڈ بی بڈگام کو عدالت کی عمارت کی تعمیر اور عدالت اور چیمبرز کی طرف جانے والے راستے کو مکمل کرنے کے لئے ایک ہفتے کا وقت دیا۔چیف جسٹس نے چاڈورہ میں عدالتی آفیسر سے بھی بات چیت کی اور ان کی شکایات سنیں۔ اُنہوں نے جوڈیشل افسران کو ہدایت دی کہ وہ فریقین کو بروقت اِنصاف فراہم کریں اور پرانے مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کی ضرورت پر زور دیا۔