کولگام/13دسمبر2024ئوزیر برائے صحت و طبی تعلیم ، سماجی بہبود اور تعلیم محترمہ سکینہ اِیتو نے آج ضلع کولگام کے چکی ناگام کے آگ سے متاثرہ کنبوں سے ملاقات کی اور اُن کے ساتھ گہری یکجہتی کا اِظہار کیا۔دورے کے دوران اُنہوں نے متاثرہ کنبوںکے اَفراد سے ملاقات کی اور اُنہیں حکومت کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دِلایا۔ اِس موقعہ پر وزیر موصوفہ نے ضلعی اِنتظامیہ پر زور دیا کہ وہ سرد موسم کے صورتحال کے پیش نظر متاثرہ کنبوںکو عارضی پناہ گاہیں، خوراک اور دیگر اِمداد فراہم کرنے سمیت امدادی کارروائیوں میں تیزی لائیں۔
اُنہوں نے محکمہ دیہی ترقی کو ہدایت دی کہ وہ ان کنبوںکو ان کے گھروں کی تعمیر نو میں مدد فراہم کرے۔
اِس موقعہ پر سکینہ اِیتو نے مقامی لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے اُن پر زور دیا کہ وہ اِس طرح کے ناخوشگوار واقعات سے بچنے کے لئے اَحتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
اُنہوںنے اِس موقعہ پر ایس ڈِی آر ایف سے 3,66,000 روپے کے چیکیں متاثرہ کنبوں میں تقسیم کی۔