سید اعجاز
ترال//سکمز صورہ کے سابق ڈائر ایکٹر عبد الغنی اہنگر ساکن میڈورہ ترال کی والدہ کچھ وقت تک علیل رہنے کے بعد انتقال کر گئیں ۔مرحومہ کا نماز جنازہ بعد نماز ظہر انجام دیا گیا ہے جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ہے ۔اس دوران مختلف طبقہ ہائے فکر کے لوگوں نے پورے خاندان خاص کر ڈاکٹر (پروفیسر) عبد الغنی اہنگر کے ساتھ تعزیت کا اظہار کر کے مرحومہ کے حق میں دُعا مغفرت کی ۔ادھر ممبر اسمبلی ترال رفیق احمد نائیک نے بھی سوگوار کنبے کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ۔نوجوان صحافی سید اعجاز نے پورے خاندان خاص ڈاکٹر اے جی اہنگر کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ۔ دھر نگوا سکمزکے سربراہ اشتیاق بیگ نے بھی پروفیسر اے جی اہنگر کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ۔ ادھر روز نامہ سرینگر میل کے عملہ ادارات نے پورے خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔