جموں/24دسمبر2024ئلیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے کرسمس کے موقعہ پر لوگوں کو مُبارک با ددی ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے مبارک بادی کے پیغام میں کہا ،” عیسیٰ مسیح کی پیدائش کی یاد میں منایا جانے والا تہوار عیسیٰ مسیح کے محبت، ہمدردی اور رحمدلی کے پیغام کو منانے اور اس پر عمل کرنے کا ایک موقعہ ہے۔اُنہوں نے کہا کہ مجھے اُمید ہے کہ یہ مقدس موقعہ ہمیں ایک ایسے مستقبل کی تعمیر کے لئے ترغیب دیتا ہے جہاں تمام لوگ ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں اور ہم آہنگی کے ساتھ مل جل کر رہتے ہیں اور ہمارے بھائی چارے کے بندھن کو مزید مضبوط کرتے ہیں۔ آئیے ہم اِنسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے عیسیٰ مسیح کی زندگی اور تعلیمات کو اَپنانے اور ضرورتمندوں اورپسماندہ اَفراد کی بہتری کی خاطر کام کرنے کے لئے اَپنے آپ کو وقف کریں۔دعا ہے کہ یہ کرسمس پورے جموں وکشمیر یوٹی کے لوگوں کے دلوں کو ساتھیوں کے تئیں گرمجوشی، محبت اور خیر سگالی سے بھر دے۔“