ترال//ممبر اسمبلی ترال رفیق احمد نائیک ترال علاقے میں پینے کے پانی کے قلت پر قابو پانے کے لئے محکمہ جل شکتی کے حکام سے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ جلد سے جلد لوگوں کے لئے بہتر انتظام کیا جائے ۔رفیق احمد نائیک نے ایک بیاں میں بتایا کہ انہوں نے جمعرات کے روز محکمہ جل شکتی کے حکام سے ملے اور انہیں علاقے میں ٹنکروں کو روانہ کرنے کا مسئلہ اٹھایا ن۔انہوں نے کہا محکمہ جل شکتی کے حکام نے انہیں بتایا محکمہ جل شکتی نے نجی ٹنکروںکے خدمات حاصل کرنے کے لئے ٹنڈر طلب کئے ہیں اور بہت جلد کئی ٹنکروں کو روانہ کیا جائے گاتاکہ لوگوں کو مزید کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔اس دوران رفیق احمد نائیک نے محکمہ جل شکتی کے افسران اور فیلڈ عملے کے کام کاج پر اطمان اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جل شکتی کا عملے دن رات لوگوں پو پانی فراہم کرنے کے لئے کام کر رہا ہے تاہم اس خطرناک خشک سالی اور منفی درجہ حرارت میں سب بے بس ہے انہوں نے لوگوں کو محکمے کے ساتھ تعاون کی اپیل کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے رحمت باراں کے لئے دعا کی اپیل کی ہے