سید اعجاز
ترال//وادی کشمیر کے باقی علاقوں کے ساتھ ساتھ جنوبی کشمیرسب ضلع ترال میں جمعہ کے روز بعد دو پہر برف باری شروع ہوئی ہے جو سنیچر کے درمیانی رات تک جاری رہا ہے ۔اس دوران ابتدائی طور پر رابط سڑکیں بند ہونے اور جگہ جگہ گاڑیاں اور مختلف مسافروں جو درماندہ ہوئے تھے انہیں نکالنے کا کام پہلے ہی روز رات دیر گئے تک جا رہا ہے جس میں ممبر اسمبلی ترال رفیق احمد نائیک از خود نگرانی کر رہے تھے ۔اس دوران سنیچر کے صبح سب ضلع کے مختلف سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام بڑے پیمانے پر شروع کیا گیا ہے ابتدائی طور پر سب ضلع ترال کے ااہم رابط سڑکوں بشمول ترال نودل،ڈاڈسرہ اور باقی رابط سڑکوں سے برف ہٹائی گئی۔سنیچر کے صبح ممبر اسمبلی ترال نے پہلے ترال قائم سرکاری دفاترمیں کام کاج،سڑکوں سے برف ہٹانے کے کام کو جائزہ لیا۔بعد میں انہوں ایس ڈی پی او ترال سہیل ریشی ،اے ڈی سی ترال ساجد یحیٰی نقاش اور باقی محکموں کے افسران کے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور پورے دن بستی بستی جا کر عوامی سہولیات کا جائزہ لیا۔قصببے کے اہم سڑکوں اور دفاتر تک بحالی کے ساتھ ممبر اسمبلی بعد میں اونتی پورہ پہنچتے اور یہاں تمام کام کا جائزہ لیا ۔ ممبر اسمبلی رفیق احمد نائیک تمام علاقوں کے دورے کے حوالے سے ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیا گیا جہاں لوگوں نے ممبر اسمبلی کے اس رول کی تعریف کی ہے ۔لوگوں کا ماننا تھا کہ پہلی بار انہوں نے کسی ایم ایل اے کو اس طرح متحرک دیکھا ۔لوگوں نے برف ہٹانے میں دیر پر بھی انتظامیہ سے سوال کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایل سرکار میں اسے کم وقت میں سڑکوں سے برف ہٹایا جاتا تھا ۔اس دوران ممبر اسمبلی ترال نے بعد میںاعتراف کیا ہے کہ علاقے میںسست رفتاری سے کام چل رہا ہے کچھ افسران نے میرے ساتھ تعاون نہیں کیا ان کے بارے میں اعلیٰ حکام کے ساتھ معاملہ اٹھایا جائے گا ۔تاہم انہوں نے کہا اس وقت میں لوگوں کے بہتر سہولیات یو یقینی بنانا چاہتاہوں۔