جموں/30دسمبر2024ئنائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری نے کان کنی کے کاموں کو شروع کرتے وقت ماحولیاتی خدشات پر عمل کرنے کی ضرورت کو اُجاگر کرتے ہوئے آج کان کنی کی کھدائی کے لئے پہلے سے طے شدہ قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی ۔اِن باتوں کا اِظہار نائب وزیرا علیٰ نے آج یہاں محکمہ کان کنی کی جائزہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ میٹنگ میں ڈائریکٹر کان کنی، ممبر سیکرٹری ایف اے سی، دیگر سینئر افسران اور شراکت داروںنے شرکت کی۔