جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کوخوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لیے پی ایم مودی کی قیادت والی حکومت کی ستائش کی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نرندر مودیکی قیادت والی حکومت خوابوں کو حقیقت بنا رہی ہے۔کشمیرنیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق
یہاں نئے جموں ریلوے ڈویژن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایل جی سنہا نے کہا، "کشمیر کو کنیا کماری سے ریلوے نیٹ ورک کے ذریعے جوڑنا کئی دہائیوں سے ایک خواب تھا، اور آج ان کی قیادت میں وزیر اعظم نریندر مودی کا یہ خواب پورا ہو گیا ہے۔انہوں نے پی ایم مودی اور مرکزی وزیر ریلوے اشونی وشنو کا جموں و کشمیر کی ترقی کے لیے ان کی توجہ مرکوز کرنے والی کوششوں کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔گزشتہ دہائی میں حاصل کی گئی پیش رفت کو اجاگر کرتے ہوئے، ایل جی سنہا نے کہا، "حکومت نے ریلوے کی توسیع اور جدید کاری میں اہم کامیابیوں کے ساتھ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو ترجیح دی ہے۔ پچھلے دس سالوں میں، ملک بھر میں 5309کلومیٹر سے زیادہ نئی ریلوے لائنیں شامل کی گئی ہیں، اور 1800 کلومیٹر سے زیادہ ٹریک کو بنایا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جموں دنیا کے بہترین ریلوے سٹیشنوں میں سے ایک بننے کے لئے تیار ہے، اس خطے کو ایک نئے ریلوے ڈویژن کا درجہ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں بے مثال رابطہ اور مواقع لائے گا۔